حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا    space    ایران امریکا امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ طے پاگیا: وزیراعظم    space    ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی    space    ایران کو کوئی رقم منتقل نہیں کی، متحدہ عرب امارات نے خبرایجنسی کا دعویٰ مسترد کر دیا    space    تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز، قومی اسمبلی میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش    space    ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی    space    بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہیں ہورہی، بھارت اب آپریشن سندور 2کی بات کر رہا ہے: بلاول    space   

ای سی سی نے خیبرپختونخوا


2026-06-13

اسلام آباد: ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزارت اطلاعات کےلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ یہ فنڈز عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے فراہم کیے جائیں۔

بلوچستان: بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن

2026-06-13

اوچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت 10 اضلاع کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کیسکو کے مطابق اوچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی220کے وی ٹرانسمیشن لائن جمعہ کی شب سو ا8 بجے ٹرپ کرگئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ، نصیر آباد، سبی، بولان ،مستونگ، نوشکی، چاغی، پشین زیارت اور چمن کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کیسکو نے بتایا کہ خضدار اور لورالائی سے متبادل ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اوچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی220کے وی ٹرانسمیشن لائن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹرپ کرنے کی وجہ سے 3 گھنٹے بند رہی تھی۔

فیصل آباد اور جھنگ میں بارش

2026-06-13

فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث درجنوں افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش کے دوران 7 مقامات پر حادثات پیش آئے جہاں 6 واقعات میں عمارتوں کی دیواریں گرنے سے 15 افراد زخمی ہوئے جب کہ غازی آباد کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام واقعات میں زخمیوں کو ملبے سے نکال کر علاج کیلئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ دوسری جانب جھنگ شہر اور گرد و نواح میں طوفانی آندھی اور بارش کے باعث 5 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کے باعث سائن بورڈز ، دیواروں ، چھتوں اور سولر پینلز کے اسٹینڈز گرنے کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ نواحی علاقے منڈی شاہ جیونا میں آندھی کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔

مظفرگڑھ:جلدی کچرا نہ اٹھانے

2026-06-13

مظفرگڑھ میں جلدی کچرا نہ اٹھانے پر 2 افراد نے ستھرا پنجاب کے ورکر کو پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں کچرے کی گاڑی میں مزید جگہ نہ ہونے کے باعث فہیم نامی سینیٹری ورکر ایک گلی سے مکمل کچرا نہ اٹھا سکا۔ کچرا جلدی نہ اٹھانے پر عابد اور مبشر نامی 2 ملزمان نے سینیٹری ورکر کو گالیاں دیں اور پلاسٹک کے پائپوں اور لوہے کے تاروں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ خانگڑھ میں دونوں ملزمان کیخلاف درج کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں شدید گرمی

2026-06-13

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے شہر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران کارکنوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر بخیت عتیق نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے اپنے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام معطل رکھا جائے۔ قونصل جنرل کے مطابق کارکنوں کو سایہ دار آرام گاہیں، پینے کا صاف پانی سمیت سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمی حالات کے دوران کارکنوں کا تحفظ انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ای سی سی نے خیبرپختونخوا

2026-06-13

اسلام آباد: ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو گندم 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزارت اطلاعات کےلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ یہ فنڈز عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے فراہم کیے جائیں۔

بلوچستان: ہڑتال کرنے پر 20 گریڈ

2026-06-12

کوئٹہ: بلوچستان میں ہڑتال کرنے پر 34 اساتذہ کوجبری ریٹائر کردیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے ہڑتال کرنےکے الزام میں 20 گریڈکی پروفیسرسمیت محکمہ کالجزکے 34 اساتذہ کو جبری ریٹائرڈ کردیا۔ حکام کے مطابق ملازمت سے نکالے گئے افراد میں گریڈ 17کے 16لیکچررز،گریڈ 18کے 12اسسٹنٹ پروفیسر اور گریڈ 19کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن اس سے قبل بھی 3 اسسٹنٹ پروفیسر کو جبری ریٹائرڈ کرچکا ہے۔

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی

2026-06-12

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب شہری پر بدترین تشدد کیا گیا۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ایک شہری پر تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری زبردستی بند راستے پر جانا چاہتا تھا، اہلکاروں نے منع کیا تو شہری نے بدتمیزی کی، جس پر ٹریفک اہلکار طیش میں آگئے اور شہری پر تشدد کیا۔

غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم،

2026-06-12

اسلام آباد: پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق پاکستانی عوام 6 سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں، دودھ اور گوشت کم مقدار میں استعمال کر رہے ہیں۔ یہ تشویشناک صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سکڑتی ہوئی آمدنی نے غریب طبقے کو شدید دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے۔ سال 19-2018 اور 25-2024 کے درمیان اہم غذائی اجناس کے ماہانہ فی کس استعمال کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین کے بنیادی ذرائع یعنی بنیادی اناج، دالوں، دودھ اور گوشت کے استعمال میں کمی آئی ہےجب کہ اس کے برعکس ویجیٹیبل گھی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ فی کس گندم اور آٹے کا استعمال 7.0 کلو گرام سے کم ہوکر 6.59 کلو گرام رہ گیا، چاول کا استعمال 1.06 کلو گرام سے گر کر 0.86 کلو گرام جب کہ دالوں کا استعمال 0.35 کلو گرام سے کم ہوکر 0.26 کلو گرام پر آگیا۔ اسی طرح تازہ دودھ کا فی کس استعمال 6.85 کلو گرام سے گرکر 6.15 کلو گرام اور گوشت (بڑا، چھوٹا اور چکن) کا استعمال 0.61 کلو گرام سے کم ہوکر 0.50 کلو گرام رہ گیا۔

وفاقی حکومت کا پارلیمنٹیرینز کی

2026-06-12

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی ترقیاتی بجٹ 1126 ارب سے کم کرکے 1000 ارب روپےکرنے کے اثرات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے پارلیمنٹیرینزکا ترقیاتی بجٹ 63 ارب روپےتجویز کیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

پاکستان کی کل آبادی 25

2026-06-12

اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کردیا گیا۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کل آبادی میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور ملک میں خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔ قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح مرد اور خواتین کا صنفی فرق محض 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔