ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ    space    بجٹ 27-2026: جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار    space    اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے: ایرانی اسپیکر    space    کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی    space    آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش    space    بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز    space    وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے    space   

سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار


2025-12-24

سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ملزمان کو 71 کلو گرام میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے

2026-06-03

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تھرپارکر میں بارش اور سکھر میں ژالہ باری ہوئی جبکہ لاڑکانہ ،حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ،نیو سعیدآباد ، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچائی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ،لاہور ،جہلم،سرگودھا ،گجرات ،رحیم یار خان ، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ ادھر تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا۔ پاراچنار، ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی

2026-06-03

کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا،شہری رُل گئے۔ اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی۔ پیر کو کےالیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔ شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ

2026-06-03

اسلام آباد : پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نےآئندہ مالی سال کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ اس حوالے سے پائیڈ نے شواہد پر مبنی فریم ورک تجویز کردیا جس کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے قومی سطح پر کم از کم اجرت 45000 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پائیڈ نے موجودہ کم از کم اجرت 40000 روپے کے مقابلے آئندہ مالی سال کیلئے 12.5 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔ پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق کم از کم اجرت کی پالیسی اب صرف لیبر ڈیپارٹمنٹ تک محدود معاملہ نہیں رہی بلکہ یہ گھریلو قوتِ خرید، غربت کے خدشات ، غیر رسمی روزگار، مقامی طلب، پیداواری ترغیبات اور مجموعی سماجی استحکام پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کے جولائی تا اپریل عرصے میں اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد رہی اور اپریل 2026 میں سال بہ سال افراطِ زر 10.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے

2026-06-03

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکے منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری دستاویزکے مطابق اراکین پارلیمنٹ کےلیے اضافی فیملی سوٹس بشمول 500 سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40کروڑروپے ہے اور 30 جون 2026 تک اس پر 2 ارب 29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں اس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کے لیے 104 فیملی سوٹس تعمیر کیے جا ر ہے ہیں جن کی فنشنگ کا کا م جاری ہے۔

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر

2026-06-03

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سے گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر رپورٹ طلب کرلی۔ نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کے شیڈول کی پابندی نہیں کررہی، مختلف علاقوں میں فالٹ تاخیر سے دور کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق بجلی صارفین کی جانب سے گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

آئندہ مالی سال 20 لاکھ

2026-06-02

اسلام آ باد : آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران 20 لاکھ ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 18 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے۔ سرکاری دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کےشعبے میں11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کےمواقع پیدا ہونےکی توقع ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ روزگارپیدا کرنےکا بڑھتا ہوا رحجان وسیع البنیاد، جامع اور روزگار پرمبنی معاشی نموکو سہارا دے گا- وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروبار، تکنیکی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی

2026-06-02

پشاور: غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے خزانے کو 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں مبینہ غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی کے نتیجے میں قومی خزانے کو 74 کروڑ سے 84 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کا نقصان پہنچا ہے، جبکہ قیمتی جنگلات کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ نیب ذرائع کے مطابق کاکول کے رہائشی زر گل خان کے خلاف مقامی افراد نے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ جنگلاتی اراضی سے غیر قانونی طور پر فاسفیٹ نکال کر مختلف کھاد ساز کارخانوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ شکایت کی ابتدائی جانچ کے بعد الزامات درست پائے گئے جس پر نیب نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2010 سے 2018 تک محکمہ معدنیات کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جنگلاتی علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا فاسفیٹ نکالا گیا

شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی

2026-06-02

کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل، رکشہ اور کمرشل گاڑیوں کے ای چالان کیے گئے۔ کراچی کی شارع فیصل پرلین کی خلاف ورزی پرای چالان کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یکم جون کو لین کی خلاف ورزی پر ای سسٹم نے سیکڑوں چالان کیے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک پرموٹرسائیکل، رکشہ اورکمرشل گاڑیوں کے چالان کیے گئے، فی الحال دائیں جانب دوسری لین پر آنے والے بائیکرز کے چالان نہیں بھیجے جائیں گے۔ ڈی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل اورکمرشل گاڑی چلانے والے تیسرے اور چوتھے ٹریک پر رہیں، آنے والے دنوں میں دائیں طرف دوسری لین میں آنے والے موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کے چالان بھی بھیجے جائیں گے۔

شانگلہ: کچے مکان کی

2026-06-02

شانگلہ: رحیم آباد باسی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت گرنےکا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔

ناراض پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا

2026-06-02

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ناراض اراکین اسمبلی کی پشاور میں ہونے والی اہم بیٹھک تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی، جس میں 22اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک ایک ممبر نے جنگ کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا گروپ سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں جان بوجھ کر ان کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی، پارٹی معاملات اور اراکین کے تحفظات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے اختتام پر پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو باقاعدہ خط کے ذریعے صوبے میں گورننس کی خراب صورتحال، بدعنوانی کے الزامات، امن و امان کے مسائل اور عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک نہ چلانے جیسے معاملات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں شریک اراکین نے اسد قیصر کی سربراہی میں قائم چھ رکنی کمیٹی سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ شرکاء نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے معاملات اور تحفظات کے حوالے سے صرف بیرسٹر گوہر علی خان سے براہِ راست ملاقات اور بات چیت کریں گے اور کسی دوسری کمیٹی یا فورم کے ذریعے مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ اجلاس میں شریک اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارٹی کے اندر موجود مسائل اور اختلافات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی متعدد سوالات اور تحفظات موجود ہیں جنہیں مرکزی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔ دو روز بعد ناراض اراکین کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں میں مزید اراکینِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ ایک ناراض رکن نے جنگ کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا اس گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ علی امین اس اجلاس میں شریک تھے ۔ انھوں نے کہاکہ گروپ کے اراکین کو جان بوجھ کر علی امین کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ شرکاء نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے معاملات اور تحفظات کے حوالے سے صرف بیرسٹر گوہر علی خان سے براہِ راست ملاقات اور بات چیت کریں گے اور کسی دوسری کمیٹی یا فورم کے ذریعے مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ اجلاس میں شریک اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارٹی کے اندر موجود مسائل اور اختلافات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی متعدد سوالات اور تحفظات موجود ہیں جنہیں مرکزی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔ دو روز بعد ناراض اراکین کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں میں مزید اراکینِ اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ ایک ناراض رکن نے جنگ کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا اس گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ علی امین اس اجلاس میں شریک تھے ۔ انھوں نے کہاکہ گروپ کے اراکین کو جان بوجھ کر علی امین کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔