پاکستان کا مشرق وسطیٰ تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر اظہار تشویش    space    لاہور میں ایک ہی اسپیل میں 263 ملی میٹر بارش سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع، ڈیفنس میں کشتیاں چل گئیں    space    تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم    space    یمن کے حوثیوں کا بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز پر حملہ    space    قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی    space    جس گھر کو بدقسمت سمجھا وہی قیمتی سرمایہ بنا اور 450 کروڑ کا ہوگیا: جتیندرکاانکشاف    space    کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی    space   

بنگلادیش میں عام


2026-02-12

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا۔ بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں انتخابات میں 50 سیاسی جماعتیں شریک ہیں جب کہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر کے 299 حلقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔ 300 پارلیمانی نشستوں کے لیے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلا دیش کی جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکےبیٹےطارق رحمان بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کےامیدوار ہیں جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کا اگست 2024 میں تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے جین زی پر مشتمل نیشنل سیٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کے اتحاد میں شامل ہیں تاہم پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لےرہے۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا، اس موقع پر طارق رحمان کا کہنا تھا کہ امن عامہ میری پہلی ترجیح ہےتاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے ، جیت کی امید ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا اور انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے لیے یہ انتخابات ایک اہم موڑ ہیں، لوگوں کے مطالبات اور خواہشات بدل رہی ہیں، ہم بھی تبدیلی کے حق دار ہیں۔ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور فوج کو تعینات کیاگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات مکمل کرلیے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ عوامی سروے میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں قائم اتحاد کو 44.1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ بنگلادیش جماعتِ اسلامی کے زیر قیادت 11 سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔

ناقابل تقسیم صرف پاکستان ہے، صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے سے بڑی کوئی غداری نہیں: خالد مقبول

2026-08-01

متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ناقابل تقسیم صرف پاکستان ہے، صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے سے بڑی کوئی غداری نہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا علاج اب درد کی گولیوں سے نہیں ہوگا، اب سرجری کا وقت ہے، کینسر زدہ اعضا کو پاکستان سے نکال دیں، اسلام آباد میں پاکستان کی تمام تاجر برادری کا اجتماع ہوا اور اس اجتماع میں بھی ایم کیو ایم کے دیرینہ مؤقف کی تائید ہوئی کہ ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقابل تقسیم صرف پاکستان ہے، صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے سے بڑی کوئی غداری نہیں، صوبوں کی تقسیم کا تقاضا تو آئينِ پاکستان کرتا ہے، آئین میں طریقۂ کار بتایا گیا ہے، اب وہ قابلِ عمل نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں ترمیم پیش کی تھی، ملک کے موجودہ صوبے لسانی بنیادوں پر ہیں، ایم کیو ایم آبادی کے مطابق انتظامی یونٹس کا مطالبہ کرتی ہے۔ متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد اب رنگ لارہی ہے، نئے انتظامی یونٹس اور مقامی خود مختاری ناگزیر ہے، اتفاقِ رائے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کڑور ہے، کیا اتنی بڑی آبادی کا نظام چار صوبوں پر چلایا جاسکتا ہے؟ اس کے علاوہ ملک بھر میں خودمختار مقامی حکومتوں کا نظام بھی ناگزیر ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی بات ہوگی تو پورے ملک کیلئے ہوگی۔ ان کہنا تھا کہ آئین قرآن میں لکھی ہوئی کسی آیت کا نام نہیں ہے جو تبدیل نہ ہوسکے۔

الجیریا میں بس کھائی میں جاگری، 25 افراد ہلاک

2026-08-01

الجزائر کے شمالی صوبے بومرداس میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس شاہراہ پر سفر کے دوران بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور الٹ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس سیطیف سے دارالحکومت الجزائر جا رہی تھی۔ بسدثے کے فوراً بعد سول ڈیفنس، پولیس اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ان کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔ الجزائری حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اگرچہ حادثے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیز رفتاری، ڈرائیور کا گاڑی پر قابو کھو دینا یا ناقص سڑک اس سانحے کا سبب ہوسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاڑیوں کی ناقص حالت اور بعض شاہراہوں پر حفاظتی انتظامات کی کمی ہر سال ہزاروں حادثات کا باعث بنتی ہے۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایران پارلیمانی اسپیکر کی جنگ میں فتح کو دستاویزی شکل دینے کی تجویز

2026-08-01

ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں فتح حاصل کر چکا ہے اور اب اس کامیابی کو قانونی، سیاسی اور تاریخی طور پر دستاویزی شکل دینا ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے حالیہ تنازع میں اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔اس کامیابی کو صرف عسکری سطح تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے بلکہ اسے قومی تاریخ اور سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج نے مشکل حالات میں ملک کا دفاع کیا، جسے آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات، نقصانات اور کامیابیوں کو باقاعدہ دستاویزات، رپورٹس اور سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا جائے تاکہ مستقبل میں ان سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

سپریم کورٹ کا مرحوم ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ

2026-08-01

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرحوم ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں۔ فوت شدہ ملازمین کی وراثت سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں کہا کہ پنشن کے حقدار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہی ہوسکتا ہے۔ صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو متوفی ملازمین کی پنشن کا حقدار نہیں بناتا۔ فیصلے کے مطابق پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے رولز کے مطابق ہی ہوسکتی ہے۔ 4 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا ہے، جس میں عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کر دی اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

کراچی والے تیار رہیں، اگلے 3 دن کے موسم کی پیش گوئی سامنے آگئی

2026-08-01

کراچی: شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن کے لیے موسمیاتی پیش گوئی کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں آج دوپہر اور شام کے اوقات میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار اور پیرکومطلع زیادہ ترابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان رہے گا۔ موسم سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ (ڈپریشن) کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اب جنوب مشرقی راجستھان (بھارت) پر موجود ہے۔ اس موسمی نظام کے باعث، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی شمالی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے مزید شدت اختیار کرنے اور ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کے بیشتر حصوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ مون سون سسٹمز کے زیراثر دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کچھ اضلاع میں تیزبارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے

2026-07-31

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسنے والے افراد میں سے 11 کی لاشیں نکال لی ہیں۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں دھماکے کے باعث متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے اور کان سے اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کوفی کس5 لاکھ روپے اورزخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سے قبل گفتگو کتے ہوئے کوئلہ کان مالک نے بتایا تھا کوئلہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا، کان میں دھماکے کے وقت42 مزدور تھے اور کان میں پھنسے تمام مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخواکے علاقے شانگلہ سے ہے۔

ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں

2026-07-31

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے، نئے انتظامی یونٹ یا صوبے ہی اس مسئلےکا حل ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ کی تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں کے سیاسی تقریر نہ کروں، آج تھوڑی سی سیاسی تقریر کرنا پڑے گی، جس نظام میں ہم رہ رہے ہیں یہ گرچکا ہے، اس میں مسائل حل نہیں ہوسکتے، یہ نظام چلتا رہا تو دس سال بعد بھی ہم بیٹھ کر ان مسائل پر بات کر رہے ہوں گے، جب تک ملک کی بنیادی چیزوں کو ٹھیک نہیں کریں گے مسائل رہیں گے، سوال یہ ہےکہ ان چیزوں کو کون ٹھیک کرے گا؟ جس دن آپ لوگوں نے ٹھیک کرنےکا فیصلہ کرلیا تو یہ نظام ٹھیک ہوجائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹو یونٹس کہیں، یا صوبے جو بھی نام دیں، ہمیں ان کی طرف جانا ہوگا، جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے ملک ایسے ہی چلتا رہےگا، نئے انتظامی یونٹ یا صوبوں کا معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنا حق مانگ رہے ہیں ، میرٹ پر ملازمت چاہتے ہیں، آپ نوجوان کہیں یا کاکروچ اگر یہ اکٹھے ہوگئے توہر چیز کو الٹ سکتے ہیں، کونسا گھر ہے جو مہینہ شروع ہونے پر لاکھوں روپےکا مقروض ہو اور چلایا جائے، ہم اپنا بجٹ نیگیٹو میں بناتے ہیں کہ اس سال کتنا قرضہ دینا ہے، ہم قرض اور لیتے رہیں گے، اس کو ٹھیک نہیں کریں گے، آپ کا ہر سال قرضہ بڑھتا جارہا ہے، جب تک اس سسٹم کو ری سیٹ نہیں کریں گے بہتری نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 12-14 گھنٹے کام کرتے ہیں، وزیراعظم 18 گھنٹے بھی کام کرلیں، وہ صرف فائر فائٹنگ کر رہے ہیں۔

پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، ماہی گیروں کی کشتی کوبچا لیا، وزیراعظم کا خراجِ تحسین

2026-07-30

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کوبچا لیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے کامیاب آپریشن کے دوران سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچایا۔ وزیراعظم نے کشتی پر سوار عملے کے تمام 19 افراد، جن میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے، کو بحفاظت بچانے پر آپریشن میں شریک پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی، جو ہماری افواج کی انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ تربیت کا عملی ثبوت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ کےجہازپی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اور سمندرمیں پھنسے 19ماہی گیروں کوبحفاظت ریسکیو کیا۔ ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے تقریباً 120ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کےباعث پھنس گئی تھی، کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہریوں سمیت 19 افرادسوار تھے۔ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈریسکیوآپریشن کے لیے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا، پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملےکو سمندر میں خوراک، پینےکاپانی اور طبی امداد فراہم کی۔ مزید براں سمندر میں انجن کی خرابی کےباعث پھنسی ہوئی کشتی کوپاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔

منشیات ڈیلر انمول پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ تبدیل، وجہ سامنے آگئی

2026-07-30

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ تبدیل کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قائم مقدمہ قتل تبدیل کردیا ہے۔پولیس نے مقدمہ قتل کو قتل بالسبب میں تبدیل کیا ہے۔ اس حوالے سے تفتیشی افسر نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ چالان کی اسکروٹنی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اسد اللہ میتلو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عارف سیتائی نے کی ہے۔ چالان کے مطابق مقدمے سے قتل کی دفعہ کراچی یونیورسٹی کی کیمیکل رپورٹ کی روشی ختم کی گئی ہے۔ کیمیکل رپورٹ سے ثابت ہوتا ہےکہ مرنے والے کی موت نشےکی وجہ سے ہوئی۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والا شخص کون تھا شناخت نہیں ہوسکی۔ مرنے والے کا ڈی این اے بھی نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ قتل کیس میں زیادہ سے زیادہ سزائے موت جبکہ کم سے کم سزا عمر قید ہوتی جب کہ زیر دفعہ 322 قتل بالسبب میں ملزمہ کو دیت ادا کرنے کا کہا جائے گا۔ یاد رہے کہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی پولیس نے مقدمہ قتل درج کیا تھا۔ قتل کی یہ ایف آئی آر لاش ملنے کے ایک ماہ بعد درج کی گئی تھی اور مدعی مقدمہ عدالت کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا چکا ہے۔

بی ایل اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے بینک ملازم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

2026-07-29

سپریم کورٹ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مبینہ تعلق رکھنے والے ملزم بلال کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مزید دستاویزات جمع کرانے کے لیے التوا کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیس میں مزید دستاویزات جمع کرانی ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ آپ نے ملزم کا بی ایل اے سے رابطہ کیسے جوڑ دیا؟ ملزم ایک بینک کا ملازم تھا، گاڑی کی رقم منتقل کرنا بینک ملازم کا جرم کیسے بن گیا؟ بینک مینیجر نے تو صرف رقم منتقل کی، بینک افسر کو کیا معلوم کہ گاڑی کسی دھماکے میں استعمال ہوگی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خودکش بمبار سے ملزم کے تعلق سے متعلق دستاویزات پیش کرنی ہیں۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بتائیں بلال کا بی ایل اے سے کیا تعلق ہے؟ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔