ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ    space    بجٹ 27-2026: جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار    space    اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے: ایرانی اسپیکر    space    کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی    space    آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش    space    بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز    space    وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے    space   

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ


2026-05-25

امریکا اور ایران ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کو آزادانہ تیل فروخت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ امریکی خبر ایجنسی AXIOS کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے جس کی مدت 60 روز ہوگی اور اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت ان 60 دنوں کے دوران ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول ٹیکس کے بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور ایران آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے پر آمادہ ہوگا تاکہ جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال ہو سکے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق مذاکرات بھی جاری رکھے جائیں گے۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے اس کے بدلے امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں نرم کرے گا اور بعض اقتصادی پابندیوں میں نرمی دی جائے گی تاکہ ایران عالمی منڈی میں آزادانہ تیل فروخت کر سکے اور اس اقدام سے ایرانی معیشت کو فائدہ ہوگا تاہم عالمی تیل مارکیٹ کو بھی نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ امریکی حکام کے مطابق معاہدے کا بنیادی اصول ’کارکردگی کے بدلے ریلیف‘ ہوگا، یعنی ایران جتنی تیزی سے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹائے گا اور بحری تجارت بحال کرے گا، امریکا اسی رفتار سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں نرم کرے گا۔ خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایران فوری طور پر منجمد فنڈز کی بحالی اور مستقل پابندیوں کے خاتمے کا خواہاں تھا تاہم امریکی مؤقف یہ ہے کہ یہ اقدامات صرف عملی رعایتوں کے بعد کیے جائیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں ایران اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا جبکہ یورینیم افزودگی پروگرام کی معطلی اور انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کرنے سے متعلق مذاکرات بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے ثالثی کرنے والے ممالک کے ذریعے امریکا کو زبانی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یورینیم افزودگی محدود کرنے اور حساس جوہری مواد سے متعلق رعایتوں پر آمادہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ خطے میں تعینات امریکی افواج 60 روزہ مدت کے دوران خطےمیں ہی موجود رہیں گی اور صرف حتمی معاہدہ طے پانے کی صورت میں انخلا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدے میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی فریق اس معاہدے میں مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے جس کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر کر رہے ہیں اور فیلڈ مارشل معاہدے کو حتمی شکل دلوانے کی کوششوں کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتے کو تہران میں موجود رہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس کو امید ہے کہ باقی معاملات آئندہ چند گھنٹوں میں حل ہو جائیں گے اور معاہدے کا اعلان آج اتوار کے دن کیا جا سکتا ہے۔

ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے

2026-06-03

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ 47 سال سے ایران جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اورامریکا کے درمیان بات چیت روکنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، امریکا اور ایران کے درمیان گفتگو مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت کس سمت جائے گی، یہ کوئی نہیں جانتا۔

امریکی فوج کا بوٹسوانا کے پرچم بردارآئل

2026-06-03

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بوٹسوانا کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ آئل ٹینکر ایرانی جزیرے خارگ کی جانب جارہا تھا۔ امریکی فوج کے مطابق یہ جہاز خالی تھا، تاہم اس کے عملے نے 24 گھنٹوں کے دوران راستہ تبدیل کرنے سے متعلق دی جانے والی متعدد وارننگز کو نظرانداز کیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی بحری آمدورفت کی ناکہ بندی کے بعد اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے جبکہ 122 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں

2026-06-03

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کویتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاع نظام میزائل و ڈرون حملے روکنے میں مصروف ہے، دھماکوں کی آوازیں میزائل و ڈرون کو مار گرانے سے آئیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہےکہ کویت میں امریکی فضائی دفاع نظام میزائل روکنے میں ناکام رہا۔ میزائل کویت میں غیرفوجی علاقےپرگرا،۔ روسی میڈیا کے مطابق بحرین میں بھی فضائی دفاع نظام فعال کردیا گیا اور سائرن بجنے لگے۔ اس دوران ایرانی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے امریکااسرائیلی کارگوجہاز پرجوابی حملہ کیا ہے۔

امریکی فورسز کا ایرانی جزیرے قشم میں

2026-06-03

امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹ کام) نے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے ا یرانی جزیرے قشم پر حملے کیے، حملے ایران کی جانب سے میزائل و ڈرون حملوں کے جواب میں کیے۔ امریکی فورسز نے جزیرہ قشم میں ایرانی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے، امریکی فورسز نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے۔ سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل ہمسایہ ممالک کی طرف داغے، ہدف پر نہ لگ سکے، کویت پر داغے گئے 2 میزائل راستے میں گرگئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق بحرین پر داغے گئے 3 میزائل امریکا اور بحرین فورسز نے مار گرائے۔ ایران نے 3 ڈرون حملے بحری جہازوں پر کیے جنہیں ناکام بنادیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائی

2026-06-03

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ جزیرہ قشم میں کمیونیکیشن ٹاور پرامریکا نے حملہ کیا جس کے جواب میں امریکی اڈوں کونشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ائیربیس اور ہیلی کا پٹروں کو نشانہ بنایا۔ پاسدارانِ کے مطابق کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسداران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر حملے کےبعد ایک جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی متاثرکرنے کی قیمت امریکا کو چکاناہوگی۔

لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی

2026-06-02

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل حملے خطےمیں امن کی کوششوں کو متاثر کررہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ لبنان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان تناؤ میں کمی کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھےگا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں اور شہریوں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا جنوبی لبنان

2026-06-02

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں اور شہریوں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا یہ مؤقف تبدیل نہیں ہوا، اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں طے شدہ منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ ایران کی طرف سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ کیا تھا اور ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔

لبنان اورغزہ میں اسرائیلی کارروائیاں

2026-06-02

ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان اورغزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محورکوردعمل پرمجبورکردیں گی۔ اسماعیل قانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کے ساتھ وہی کرسکتا ہے جو ہرمز کی ہے۔ دوسری جانب ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقرقالیباف نے لبنانی ہم منصب نبی بیری سے رابطہ کیا۔ باقرقالیباف نے کہاکہ اسرائیل نے لبنان پر حملےجاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے، اسرائیل نے حملے نہ روکے تو ایران ان حملوں کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ملکیت

2026-06-02

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی نیوی نے عراقی سمندری حدود کے قریب امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہاز پر کروز میزائل سے حملہ کیا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی ملکیت کے حامل، پاناما کے پرچم تلے چلنے والے بحری جہاز MSC Sariska کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے سے جہاز پر دھماکا ہوا ، آیندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ کارروائی عمان کے قریب ایک ایرانی جہاز پر حملے کے ردِعمل میں کی گئی۔

صہیونی حکومت اور امریکی افواج

2026-06-02

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ ابراہیم عزیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں، یہ لوگ بخوبی جانتےہیں کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، خطے میں امریکی افواج بھی نتائج بھگتیں گی۔