ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ    space    بجٹ 27-2026: جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار    space    اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے: ایرانی اسپیکر    space    کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی    space    آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش    space    بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز    space    وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے    space   

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان


2026-05-28

آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے جس کے باعث جوش انگلس سیریز میں مہمان ٹیم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے، وکٹ کیپر جوش انگلس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مچل مارش نے آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ مس کیا تھا، مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے، بنگلا دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جبکہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔

پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ

2026-06-03

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔ این ہیلی نے کہا مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کی گیم مشکل ہوگئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں، پچاس اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا پاکستان کے اسپنرز کے لیے آپ کو آگے بڑھ کر کھیلنا پڑتا ہے اٹیک کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے اسپنرز کے خلاف بال مس کرنے کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، میں بھی خود کو کوئی ماہر نہیں مانتا لیکن میں ڈین جونز کا ضرور ذکر کروں گا، وہ حریف اسپنرز کا اثر اپنے قدموں کا استعمال کر کے ختم کر دیتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی کریز میں کھڑے ہو کر بال کا انتظار کرتا اور سویپ یا کٹ شاٹ کھیلتا تھا لیکن ڈین جونز بال کی لائن پر دوڑتے تھے، ڈین جونز کو اگر آگے نکلنے کا موقع نہ ملتا تو وہ لیگ سائیڈ کے گیپ میں شاٹس کھیلتے تھے، ہمیں اس وقت ڈانسنگ پاؤں درکار ہیں تاکہ شاٹس ملیں نہ کہ کریز میں کھڑے رہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ابرار احمد نے دو اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی، یوں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئی تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ

2026-06-03

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج دوسرے ون ڈے میچ میں چاچا کرکٹ کو آنر پیش کرے گا جب کہ بورڈ چاچا کرکٹ کو اپنا مہمان بنائے گا اور ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی اختتامی تقریب میں بھی چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔

فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون

2026-06-03

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی اور ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ آف 32 کا آغاز ہوگا۔ متعدد بہترین ٹیمیں فٹبال کے سب سے بڑے انعام کا تعاقب کریں گی اور 2026 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ زیادہ ٹیموں کے باعث کوئی بھی پیشگوئی کرنا مشکل ہوگیا ہے مگر پھر بھی اوپٹا سپر کمپیوٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت سکتی ہے۔ اوپٹا سپر کمپیوٹر بنیادی طور پر کوئی روایتی فزیکل کمپیوٹر نہیں بلکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ماڈل ہے جو کھیلوں کے ایونٹس کی پیشگوئیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ماڈل ڈیٹا کی بنیاد پر کسی ٹورنامنٹ کو 10 ہزار سے زائد بار ڈیجیٹل طور پر سیمولیٹ کرتا ہے اور پھر پیشگوئی کرتا ہے کہ کسی ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے، فائنل میں پہنچنے یا میچ میں کامیابی کے کتنے فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ تو اس سپر کمپیوٹر نے 10 پزار سیمولیشنز کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈکپ اسپین جیت سکتا ہے۔ سپر کمپیوٹر کے مطابق ورلڈکپ اسپین کے نام رہنے کا امکان 16.1 فیصد ہے۔ اسپین کے بعد فرانس کو دوسرے، انگلینڈ کو تیسرے اور ارجنٹینا کو چوتھے نمبر پر ممکنہ فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام ٹیموں کا ورلڈکپ جیتنے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔ البتہ ڈیٹا سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ کسی ٹیم کے پہلی بار ورلڈکپ جیتنے کا امکان بہت کم ہے اور محض ایک تہائی سے زائد سیمولیشنز کے نتائج میں پہلی بار کسی ٹیم کے چیمپئن بننے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ 48 ٹیموں کے باعث سپر کمپیوٹر نے لاتعداد منظرنامے تیار کیے مگر تمام تر غیریقینی صورتحال کے باوجود ماڈل نے اسپین کو واضح طور پر فیورٹ قرار دیا۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ واحد بڑی ٹیم ہے جس کے کوارٹر فائنل نہ پہنچنے کا امکان 52.1 فیصد ہے، مگر کوارٹر فائنل پر پہنچنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان 39 جبکہ فائنل میں پہنچنے کا امکان 25.6 فیصد ہے۔ فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے کا امکان 13 فیصد، انگلینڈ کا 11.2 فیصد جبکہ ارجنٹینا کا 10.4 فیصد ہے۔

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان

2026-06-03

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248

2026-06-03

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے، رواں ایونٹ میں مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی شامل ہوں گے جس کے ساتھ ہی رواں ایونٹ فیفاورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا۔ 357 کھلاڑی پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ کھیل چکے جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے۔ لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہیں۔ 4 ممالک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں شامل ہیں۔ فیفا ورلڈکپ 2026 میں سب سے کم عمر کھلاڑی 17 سال جبکہ سب سے عمر رسیدہ 43 سال کا کھلاڑی شامل ہے۔ ایونٹ میں شریک 7 کھلاڑیوں کی عمر 40 سے زائد اور انڈر 20 کے 22 پلیئرز شریک ہیں۔

آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی

2026-06-02

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر آر سی بی کے جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ پر اگلے سیزن (آئی پی ایل 2027) کے پہلے میچ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق فائنل میچ کی پہلی اننگز کے دسویں اوور میں وکٹ گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے غصے میں آ کر فیلڈ امپائر نتن مینن کی طرف ‘آئس بیگ’ پھینکا تھا۔ اس رویے پر ایکشن لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.9 (لیول ون جرم) کا مرتکب پایا گیا ہے، جو میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی یا امپائر کی طرف خطرناک انداز میں کوئی چیز پھینکنے سے متعلق ہے۔ کھلاڑی نے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ہے۔ اگرچہ اس واقعے کی فوری سزا صرف فیس کی کٹوتی تھی، لیکن یہ رواں سیزن میں ٹم ڈیوڈ کا تیسرا بڑا جرم تھا، جس کے باعث ان کے مجموعی ڈیمیرٹ پوائنٹس کی تعداد 5 ہو گئی۔ آئی پی ایل قوانین کے تحت 5 ڈیمیرٹ پوائنٹس ہونے پر کھلاڑی پر خودبخود ایک میچ کی پابندی لاگو ہو جاتی ہے۔ یہ پابندی آئی پی ایل 2027 کے پہلے میچ پر برقرار رہے گی، چاہے وہ آر سی بی کی طرف سے کھیلیں یا کسی دوسری فرنچائز کا حصہ بنیں۔

یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا

2026-06-02

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنسی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان میں استعمال ہونے والی پچز پر کچھ باتیں ہو رہی ہیں، اسی موضوع پر حال ہی میں میں نے بات کی ہوئی ہے۔ مائیک کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں ہو رہا بلکہ زمبابوے اور نمیبیا بھی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں ایسے کئی وینیوز موجود ہیں جہاں اسپنرز اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ہم نےوہاں بھی میچز کھیلنے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقا کے کچھ وینیوز ایسی خصوصیات رکھتے ہیں، پاکستان کی جنوبی افریقا میں آخری ون ڈے سیریز کے پارل میچ میں اسپن بولنگ نے واضح اثر ڈالا تھا۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ہم نےکافی ریسرچ کی ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ہر قسم کی کنڈیشن کے مطابق تیاری کریں گے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچ میں گلابی

2026-06-02

ٹیسٹ میچ میں خراب روشنی کے باعث وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیےگلابی گیند استعمال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) بورڈ میٹنگز کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کی رضامندی کے ساتھ آزمائشی طور پرپنک بال استعمال کی جاسکے گی، ٹی 20 میچز میں اننگز بریک 15 منٹ ہو گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 میں بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے جبکہ آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 جون جولائی میں نہیں بلکہ 14 سے 28 فروری تک کھیلی جائے گی۔ آئی سی سی بورڈ نے بڑھتی ہوئی فرنچائز کرکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرنچائز کرکٹ سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی موجودہ اسٹرکچر میں انٹرنیشنل کلینڈر اور فرنچائز کرکٹ کے درمیان توازن قائم کرنے کا جائزہ لے گی۔

محمد رضوان فرسٹ چوائس ہیں،

2026-06-02

لاہور: پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا ہے کہ پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہو تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لاہور میں پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا تھا کہ اُنہیں قومی ٹیم میں آنے کا موقع ملا ہے جس کا وہ بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے دباؤ نہیں ہوتا بلکہ اعتماد ملتا ہے۔ غازی غوری نے کہا کہ مجھے یہی کہا گیا تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے کیونکہ رنز نہیں درکار ہیں، اپنی کمی کو میں ہمیشہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ابھی میرا کوئی آئیڈیل نہیں ہے ، میرا کام یہ ہے کہ جہاں میری ضرورت ہو وہاں میں بیٹنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں، وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ غازی غوری نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس چاہے سینیئر کھلاڑی نہ ہو لیکن وہ ہمیشہ باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کا 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69 اور غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے

پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص

2026-06-02

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے آسٹریلین بیٹرز کے اسپنرز کو کھیلنے کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔ این ہیلی نے کہا مجھے نہیں علم دیگر ممالک کا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کی گیم مشکل ہوگئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں تمام پرفارمنسز ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ارد گرد گھومتی ہیں، پچاس اوورز کی کرکٹ ٹیم میں کوئی بیٹر زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرتا، یہ بہت زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں زیادہ باونڈریز مارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا پاکستان کے اسپنرز کے لیے آپ کو آگے بڑھ کر کھیلنا پڑتا ہے اٹیک کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے اسپنرز کے خلاف بال مس کرنے کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، میں بھی خود کو کوئی ماہر نہیں مانتا لیکن میں ڈین جونز کا ضرور ذکر کروں گا، وہ حریف اسپنرز کا اثر اپنے قدموں کا استعمال کر کے ختم کر دیتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی کریز میں کھڑے ہو کر بال کا انتظار کرتا اور سویپ یا کٹ شاٹ کھیلتا تھا لیکن ڈین جونز بال کی لائن پر دوڑتے تھے، ڈین جونز کو اگر آگے نکلنے کا موقع نہ ملتا تو وہ لیگ سائیڈ کے گیپ میں شاٹس کھیلتے تھے، ہمیں اس وقت ڈانسنگ پاؤں درکار ہیں تاکہ شاٹس ملیں نہ کہ کریز میں کھڑے رہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ابرار احمد نے دو اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی، یوں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئی تھیں۔