دوران حج 3 روز تک مسلسل

2026-06-12
پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نےانکشاف کیا ہے کہ دوران حج 3 روز تک مسلسل میں نے اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی۔ جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی سال 2022 میں حج ادا کرچکے ہیں اور حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جویریہ نے حج کے دنوں کا ایک خاص واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔ جویریہ نے بتایا کہ ’دورانِ حج ہم منیٰ میں تھے کہ اچانک مجھے میرے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو محسوس ہوئی، اس خوشبو کو محسوس کرکے میں ڈر گئی کیوں کہ میں نے کوئی عطر بھی استعمال نہیں کیا تھا جس کے بعد میں نے ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ کیا یہ خوشبو حج پر اثر انداز ہو سکتی ہے‘؟ میزبان کے مطابق’ خاتون نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے ہاتھ دھو لوں اور میں نے اچھی طرح ہاتھ بھی دھولیے لیکن اس کے باوجود میرے ہاتھوں سے وہ خوشبو ختم نہ ہوئی اور یہ خوشبو میرے سیدھے ہاتھ پر مسلسل 3 دن تک برقرار رہی، اس دوران گروپ میں موجود خواتین بھی میرا ہاتھ سونگھتی رہیں‘ ۔ انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت میں نے اس واقعے کا زیادہ ذکر نہیں کیا لیکن حج گروپ کے کئی افراد کو اس بارے میں معلوم ہو گیا تھا‘۔ دوسری جانب پروگرام میں موجود ایک عالمِ دین نے بھی اس واقعے کو اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی برکت اور رحمت قرار دیا۔
41 سالہ جینیفر ونگٹ کی
2026-06-12
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفرونگٹ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کو سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ولیم اشماعیل کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جینیفر ونگٹ نے شادی کے ابتدائی انتظامات بھی شروع کر دیے ہیں۔
فلک اور سارہ بیرون ملک رہتے ہیں
2026-06-12
اداکار ہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ چند روز قبل فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے جس پر شوبز شخصیات کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں زیادہ مختصر کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہیں نا کہیں وہ غلط کہہ رہے ہیں، کہیں وہ صحیح بھی ہیں، بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، ان کی بات ٹھیک ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسلام کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو بہتر ہے۔ نمرہ شاہد نے مزید کہا کہ فلک شبیر ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ان کی بیوی اتنی اچھی ہیں، سارہ نے ڈراموں میں دلکش کردار اور فیشن بھی بہت اچھے طریقے سے کیا ہے، میں یہ کہتی ہوں فلک کو اس چیز کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔ انہوں نے کہ بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین نے بچوں کو دینا ہے، جب بچے ملک سے باہر رہ رہے ہیں تو پاکستان کتنا ہی اچھا بن جائے آپ نے کیا کرنا ہے۔
بعض والدین بیٹیوں کی ایسی تربیت
2026-06-12
پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے موجودہ دور میں شادیوں اور خاندانی نظام پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ بعض والدین اپنی بیٹیوں کو اس سوچ کے ساتھ رخصت کرتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر کو مشترکہ خاندان سے الگ کرلیں تاکہ انہیں ساس کے دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں سہیل سمیر نے کہا کہ بعض والدین اپنی بیٹیوں کی ایسی تربیت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ شادی کے بعد شوہر کو اس کے والدین سے الگ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بعض نئی دلہنیں یہ سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد سسرال کے گھر میں تمام اختیارات صرف ان ہی کے پاس ہونے چاہئیں اور شوہر کے والدین کو پسِ منظر میں چلے جانا چاہیے۔ سہیل سمیر کا کہنا تھا کہ بعض والدین اپنی بیٹیوں کو اس سوچ کے ساتھ رخصت کرتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر کو مشترکہ خاندان سے الگ کر لیں تاکہ انہیں ساس کے دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اکثر لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ساس بھی ایک عورت ہوتی ہے جو کبھی خود اسی طرح اپنے سسرال میں آئی تھی اور زندگی کے مختلف مراحل سے گزری ہوتی ہے۔ سہیل سمیر نے گفتگو کے دوران لڑکیوں کی قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ایک لڑکی اپنے والدین، گھر اور مانوس ماحول کو چھوڑ کر ایک نئے خاندان میں جاتی ہے جو ایک بہت بڑی قربانی ہے، اسی لیے شوہروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں عزت، محبت اور احترام دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک باپ اپنی بیٹی کو بڑی امیدوں اور اعتماد کے ساتھ رخصت کرتا ہے، اس لیے نئی دلہن کو اس کے نئے گھر میں محبت، عزت اور تحفظ فراہم کرنا شوہر اور اس کے خاندان کی ذمے داری ہے۔
دوران حج 3 روز تک مسلسل
2026-06-12
پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نےانکشاف کیا ہے کہ دوران حج 3 روز تک مسلسل میں نے اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی۔ جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی سال 2022 میں حج ادا کرچکے ہیں اور حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جویریہ نے حج کے دنوں کا ایک خاص واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔ جویریہ نے بتایا کہ ’دورانِ حج ہم منیٰ میں تھے کہ اچانک مجھے میرے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو محسوس ہوئی، اس خوشبو کو محسوس کرکے میں ڈر گئی کیوں کہ میں نے کوئی عطر بھی استعمال نہیں کیا تھا جس کے بعد میں نے ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ کیا یہ خوشبو حج پر اثر انداز ہو سکتی ہے‘؟ میزبان کے مطابق’ خاتون نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے ہاتھ دھو لوں اور میں نے اچھی طرح ہاتھ بھی دھولیے لیکن اس کے باوجود میرے ہاتھوں سے وہ خوشبو ختم نہ ہوئی اور یہ خوشبو میرے سیدھے ہاتھ پر مسلسل 3 دن تک برقرار رہی، اس دوران گروپ میں موجود خواتین بھی میرا ہاتھ سونگھتی رہیں‘ ۔ انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت میں نے اس واقعے کا زیادہ ذکر نہیں کیا لیکن حج گروپ کے کئی افراد کو اس بارے میں معلوم ہو گیا تھا‘۔ دوسری جانب پروگرام میں موجود ایک عالمِ دین نے بھی اس واقعے کو اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی برکت اور رحمت قرار دیا۔
جب سونم کپور کا ایشوریا رائے
2026-06-12
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا 2009 میں دیا گیا ایک متنازع بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جس میں انہوں نے اداکارہ ایشوریا رائے کو آنٹی قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب سونم کپور نے ایک بین الاقوامی بیوٹی برانڈ کی سفیر کے طور پر ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی تاہم سونم کے آنٹی کہنے سے متعلق بیان کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے لیکن اس کے وائرل ہونے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ ایک موقع پر میڈیا پر سونم کے نام سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ایشوریا آنٹی ہیں، اس وقت ایشوریا رائے کی عمر 36 سال تھی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور سونم پر عمر کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ بعد ازاں سونم کپور نے ایک انٹرویو میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایشوریا رائے نے میرے والد انیل کپور کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، اس لیے میں انہیں احتراماً آنٹی کہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ لفظ کسی توہین یا عمر پر تنقید کے لیے نہیں بلکہ خاندانی اور روایتی احترام کے تناظر میں استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم تنازع بڑھنے پر سونم کپور نے بعد میں اس بیان سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ سب افواہیں ہیں، میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، ایشوریا رائے ایک بڑی اسٹار ہیں اور میں ہمیشہ ان سے احترام کے ساتھ مخاطب ہوتی ہوں، میں انہیں کبھی آنٹی نہیں کہوں گی۔
رومیسہ خان اور حیاعلی کی کیفے میں مبینہ لڑائی؟
2026-06-11
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ مبینہ طورپر رومیسہ خان اور حیاعلی لڑرہی ہیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ یہ ویڈیو کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع ایک کیفے کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مجموعی طورپر چارسے پانچ لڑکیاں آپس میں گتھم گتھا ہیں جن کے درمیان میں ایک مرد بھی آجاتا ہےجبکہ سامنے آنیوالی ویڈیو میں ’سٹاپ، سٹاپ‘ کے الفاظ بھی سنے جاسکتے ہیں جس سے شبہ ہوتا ہے کہ لوگ انہیں روکنے کی بھی کوشش کررہے تھے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طورپر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو کب کی ہے، نئی ہے یا کوئی پرانی ویڈیو اب وائرل ہورہی ہے۔
جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے
2026-06-11
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی جویریہ اور سعود قاسمی ہمیشہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ گہرا رشتہ رکھتے ہیں اور زندگی کے ہر اہم موڑ کو ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں جویریہ سعود نے اپنے حج کے سفر کا ایک ایسا ایمان افروز اور سحر انگیز واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس نے سب کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’ آج نیوز‘‘ کے مطابق جویریہ اور سعود نے سال 2022 میں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسی مقدس سفر کے دوران جویریہ کو ایک غیر معمولی اور معجزاتی تجربے سے گزرنے کا شرف حاصل ہوا۔ جویریہ کے مطابق انہوں نے دورانِ حج محسوس کیا کہ ان کی ہتھلیوں سے عطر کی خوشبو آ رہی ہے، حالانکہ انہوں نے کوئی عطر یا خوشبو استعمال نہیں کی تھی۔ احرام کی حالت میں ہونے کی وجہ سے وہ تھوڑی فکرمند ہوئیں اور انہوں نے اپنے ساتھ موجود ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ، ’میرے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو آ رہی ہے جبکہ میں نے ہر چیز نئی خریدی تھی اور ایسی کسی چیز کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، کیا اس سے میرے حج پر کوئی اثر پڑے گا؟‘ جویریہ نے بتایا کہ خاتون کے مشورے پر انہوں نے کئی مرتبہ ہاتھ دھوئے، مگر خوشبو ختم نہ ہوئی۔ حیران کن طور پر یہ مہک مسلسل تین دن تک ان کے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر محسوس ہوتی رہی اور تین دن بعد وہ خوشبو خود بخود غائب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران میرے ساتھ موجود حاجی خواتین روزانہ آکر میراہاتھ سونگھتی تھیں جبکہ ایک خاتون بزرگ نے مجھے اسے کسی کو نہ بتانے کا مشورہ دیا۔ جویریہ نے اس واقعے کو شروع میں کافی حد تک راز میں رکھا، تاہم ان کے قافلے میں موجود دیگر لوگوں کو اس بات کا علم ہو گیا اور ان کے ذریعے وہ بات پھیل گئی۔ اس واقعے نے انہیں بے حد متاثر کیا اور وہ اسے اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت اور کرم سمجھتی ہیں۔ بعدازاں، جب انہوں نے اپنے ایک شو میں اس واقعے کا تذکرہ کیا، تو وہاں موجود مولانا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص رحمت اور نظرِ کرم تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ حج کا سفر ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں شامل ہے، جہاں انہوں نے کئی روحانی کیفیات اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو قریب سے محسوس کیا۔ ان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے اور مداح اس روحانی واقعے پر والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
حج کے دوران اداکارہ جویریہ سعود
2026-06-11
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے حج کے دوران پیش آنے والا ایک روحانی اور غیر معمولی واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔ جویریہ سعود اور ان کے شوہر، اداکار سعود قاسمی نے 2022 میں فریضۂ حج ادا کیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق اس مقدس سفر کے دوران ان کے ساتھ ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ان کے ہاتھوں سے بغیر کسی عطر کے تیز خوشبو آنے لگی۔ انہوں نے بتایا کہ احرام کی حالت میں ہونے کے باعث وہ پریشان ہو گئیں اور اپنے ساتھ موجود ایک بزرگ خاتون سے اس بارے میں رہنمائی لی۔ خاتون کے مشورے پر انہوں نے کئی مرتبہ صابن سے ہاتھ دھوئے، مگر خوشبو ختم نہ ہوئی۔ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون نے انہیں اس واقعے کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم بعد میں قافلے کے دیگر افراد کو بھی اس کا علم ہو گیا اور خواتین آ آ کر ان کے ہاتھ سے خوشبو سونگھتی رہیں۔ اداکارہ کے مطابق یہ خوشبو مسلسل تین دن تک ان کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی سے آتی رہی اور پھر خود بخود ختم ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک ٹی وی شو میں اس واقعے کا ذکر کرنے پر موجود عالم دین نے اسے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت قرار دیا۔
سنیتا کی یادداشت کے مسائل
2026-06-11
معروف پاکستانی اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل کی یادداشت سے متعلق ایک ذاتی مسئلہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی روزمرہ زندگی اور باہمی رابطے بعض اوقات متاثر ہوتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں حسن احمد نے کہا کہ سنیتا خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ انہیں بعض اوقات چیزیں یاد رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، گھریلو معاملات خصوصاً بچوں کی سرگرمیوں اور اسکول سے متعلق منصوبہ بندی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے بات پہلے ہی بتا دی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ اداکار نے کہا کہ سنیتا کو لگتا ہے انہوں نے مجھے سب کچھ پہلے ہی بتا دیا ہے لیکن بعد میں پتا چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہوا ہوتا، اگرچہ اس مسئلے کی وجہ سے کبھی کبھار غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ حسن احمد کا کہنا تھا کہ اب سنیتا خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں جس کے بعد وہ اپنی روزمرہ منصوبہ بندی میں زیادہ احتیاط برتتے ہیں تاکہ کسی قسم کی الجھن نہ ہو۔
فلک اور سارہ بیرون ملک رہتے
2026-06-11
اداکار ہ نمرہ شاہد نے گلوکار فلک شبیر کے حالیہ بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ چند روز قبل فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے جس پر شوبز شخصیات کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک انٹرویو میں نمرہ شاہد نے کہا کہ فلک شبیر اور ان کی اہلیہ سارہ خان بیرون ملک میں رہ رہے ہیں تو پھر وہ کون سا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں زیادہ مختصر کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہ بچے وہی کلچر سیکھتے ہیں جو والدین نے بچوں کو دینا ہے، جب بچے ملک سے باہر رہ رہے ہیں تو پاکستان کتنا ہی اچھا بن جائے آپ نے کیا کرنا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہیں نا کہیں وہ غلط کہہ رہے ہیں، کہیں وہ صحیح بھی ہیں، بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، ان کی بات ٹھیک ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسلام کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو بہتر ہے۔ نمرہ شاہد نے مزید کہا کہ فلک شبیر ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ان کی بیوی اتنی اچھی ہیں، سارہ نے ڈراموں میں دلکش کردار اور فیشن بھی بہت اچھے طریقے سے کیا ہے، میں یہ کہتی ہوں فلک کو اس چیز کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے۔
