یوکرین کیلئے 7 کروڑ یورو کا ناقص اسلحہ اسکینڈل، ایسٹونیا کے وزیر دفاع مستعفی    space    ایران پر امریکا کا معاشی شکنجہ مزید سخت، یورپی یونین بھی مہم میں شامل ہوگئی    space    لاہور کا آرمی میوزیم دفاعِ وطن کی مکمل تاریخ کا عکاس    space    یوم دفاع وشہدا؛ پاک فوج،ایف سی اور کے پی پولیس ملک وقوم کی حفاظت کیلیے پُرعزم    space    وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو کی ملاقات    space    2ماہ میں تجارتی خسارہ 18 فیصد بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہوگیا    space    پاکستانی کھجور کی عالمی منڈیوں تک رسائی، متنوع اقسام اور برآمدی صلاحیت میں اضافہ    space   

نکاح پر اربوں روپے کی جیولری؟ ماہ نور صفدر کے شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات جانیں


2026-09-14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا عروسی لُک سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کیلئے روایتی مگر نفیس انداز کا انتخاب کیا جس میں آئیوری عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری، ہلکا میک اپ اور کھلے بال نمایاں رہے۔ نکاح کیلئے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ دلہن نے بھاری رنگوں کے بجائے ہلکے اور کلاسک آئیوری رنگ کا انتخاب کیا جس نے نکاح کی نجی اور سادہ تقریب کیلئے ان کے لُک کو مزید نفیس بنایا۔ ان کا برائیڈل میک اپ لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش نے کیا۔ دلہن کیلئے نسبتاً نرم اور قدرتی میک اپ لُک کا انتخاب کیا گیا، جبکہ انہوں نے بالوں کو کھلا رکھا۔ جیولری کی تفصیلات: ماہ نور صفدر نے اپنے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا، جس نے ان کے مجموعی نکاح لُک کو مزید نمایاں کیا۔ رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح پر معروف جیولری برانڈ ’مواود‘ کا تقریباً 15 ملین ڈالر (4.2 ارب پاکستانی روپے) مالیت کا نیکلس پہنا، جس میں 62.34 قیراط کا فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے اور اس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر (تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا جنہوں نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اسی یونیورسٹی سے ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا

2026-09-18

ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ نے فرانس میں چھٹیوں کے لیے محض ایک گھر خریدنے کے بجائے تقریباً 30 ایکڑ پر پھیلا پورا گاؤں ہی خرید لیا، جسے انہوں نے اپنی پسند اور تخلیقی ذوق کے مطابق ایک خوبصورت نجی ٹھکانے میں تبدیل کردیا۔ جنوبی فرانس میں سینٹ ٹروپے کے قریب واقع اس تاریخی مقام میں رہائشی مکانات کے ساتھ مہمانوں کے لیے کاٹیجز، کیفے، سوئمنگ پول، باغات اور اسکیٹ پارک سمیت کئی منفرد سہولیات موجود ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جانی ڈیپ نے 2001 میں یہ 19ویں صدی کا ویران گاؤں خریدا تھا۔ اس جائیداد کی خریداری پر انہوں نے تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز خرچ کیے، جبکہ بعد میں تزئین و بحالی پر مزید تقریباً ایک کروڑ ڈالرز صرف کیے گئے۔ اداکار نے گاؤں کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی عمارتوں کو اپنی مرضی کے مطابق سجایا۔ ہر عمارت کی تزئین میں انہوں نے ذاتی دلچسپی لی اور روایتی فرانسیسی طرزِ تعمیر کو اپنے فنکارانہ انداز کے ساتھ جوڑا۔ اس جائیداد کی خاص باتوں میں ’کیفے مارشلین‘ نامی بائسٹرو اور جانی ڈیپ کے بیٹے جیک کے لیے بنایا گیا اسکیٹ پارک شامل ہیں۔ یہاں ایک پرانی چرچ کی عمارت کو مہمان خانے میں تبدیل کیا گیا، جبکہ چرچ کی ایک پرانی اعترافی نشست کو الماری کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ جائیداد میں ایک ایسی گاڑی بھی موجود ہے جسے غیر معمولی انداز میں ڈھال کر اس کے اندر کچن اور باتھ روم بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ایک تھیم والا شراب خانہ بھی اس منفرد مقام کا حصہ ہے۔ یہ گاؤں ماضی میں فروخت کے لیے بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ 2015 میں اسے تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خریدار نہ مل سکا۔ 2021 میں جائیداد کو دوبارہ تقریباً 5 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی قیمت پر مارکیٹ کیا گیا۔ جون 2024 میں رپورٹس سامنے آئیں کہ جانی ڈیپ نے بالآخر جائیداد کو مارکیٹ سے ہٹا لیا ہے اور اسے فروخت کرنے کے بجائے مزید تزئین و آرائش پر توجہ دے رہے ہیں۔ جانی ڈیپ ماضی کے ایک انٹرویو میں اس گاؤں کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے اسے جنت سے تشبیہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق پارٹنر وینیسا پیراڈس اور بچوں کے ساتھ وہاں رہتے ہوئے انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ جنت میں ہوں۔ اداکار نے بتایا تھا کہ وہ اس دوران باغبانی کرتے اور ایک پرسکون زندگی گزارتے تھے۔

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا اور اداکارہ اکریتی اگروال نے شادی سے پہلے ہی راہیں جدا کرلیں

2026-09-18

بھارتی اداکارہ اکریتی اگروال اور کرکٹر پرتھوی شا نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔ دونوں نے رواں سال 8 مارچ کو منگنی کی تھی تاہم اب اکریتی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اکریتی کے مطابق انہوں نے اور پرتھوی شا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس کی وجہ مستقبل کے اہداف، حالات اور موجودہ ذمہ داریوں میں اختلافات ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام برقرار رہنے کے باوجود دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کے راستے ایک ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اکریتی نے پرتھوی شا اور اپنے لیے مستقبل میں سکون، خوشی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے لوگوں سے قیاس آرائیوں اور علیحدگی کی وجوہات سے متعلق مفروضے قائم کرنے سے گریز کرنے کو کہا۔ پرتھوی شا کی جانب سے تاحال اکریتی کے بیان پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دونوں نے مارچ میں منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن میں شا کو اکریتی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

معروف میزبان کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے شادی کر لی

2026-09-18

پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کر لی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔ کرن خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع کے لیے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح بھی کیا۔ میزبان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر کے دوران عمرہ اور نکاح کی سعادت ملنا ان کے لیے دو بڑی نعمتوں کے یکجا ہونے جیسا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو نکاح کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ میں کرن خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا عمرہ اور نکاح قبول ہو اور دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنیں۔ واضح رہے کہ اشتیاق بیگ ماضی میں پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے۔ نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ نے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق بعد میں متضاد دعوے سامنے آتے رہے۔

41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان

2026-09-15

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کیلئے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب بڑا ہو چکا ہے اور ان کی زندگی کام، سفر اور اپنے معمولات کے ساتھ ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، ایسے میں کئی عرصے بعد دوبارہ ماں بننے کا سفر ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کیلئے منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے اور اس تجربے نے انہیں ہر چیز اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے زندگی کو قبول کرنا سکھایا ہے۔ ماہرہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں جسمانی طور پر یہ سفر زیادہ مشکل محسوس ہو رہا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کر پاتیں جتنا ان کا ذہن چاہتا ہے۔ حمل کے دوران نیا لُک توجہ کا مرکز: کینیڈا میں ہونے والی اس تقریب کیلئے اداکارہ نے فگر ہگنگ بلیک گاؤن کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے ہلکی جیولری پہنی۔ اس دوران ان کا بے بی بمپ بھی نمایاں تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ ماہرہ خان کا یہ بلیک میٹرنٹی لُک دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حمل کے دوران اپنائے گئے بلیک لُک کی یاد آگئی اور دونوں اداکاراؤں کے انداز کا موازنہ بھی کیا جانے لگا۔

’پھر وہی غصے والا امیر ہیرو‘، دانش تیمور کے بار بار ایک جیسے کرداروں سے ناظرین اکتا گئے

2026-09-15

پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ان کے ایک جیسے کردار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نئے ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داؤد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داؤد کو ایک بااثر اور طاقتور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے، جبکہ بریرہ اس کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔ حالیہ اقساط میں شاہ داؤد کے جارحانہ اور کنٹرولنگ رویے کے بعد ناظرین نے کہانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں امیر، طاقتور اور غصے والے ہیرو کا فارمولا بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے خصوصاً دانش تیمور سے مختلف کردار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ کئی ڈراموں میں اسی نوعیت کے بااثر، غصیلے اور پوزیسیو کرداروں میں دکھائی دے چکے ہیں۔

مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات

2026-09-14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مریم نواز کے خوبصورت اور منفرد لباس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ ماہ نور صفدر کا نکاح فلور مل کے مالک جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا، تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بیٹی کے نکاح کیلئے مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل نفیس لباس کا انتخاب کیا، جسے پاکستانی برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر تیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق لباس میں استعمال ہونے والا شینٹیلی لیس فیبرک مریم نواز کیلئے ایک خاندانی یاد کی حیثیت رکھتا تھا، جسے نئی شکل دے کر بیٹی کے نکاح کیلئے خصوصی لباس کا حصہ بنایا گیا۔ را سلک اور لیس سے تیار کیے گئے اس لباس کو مروری، جامدانی، سوارووسکی اور اصلی جواہرات سے سجایا گیا تھا، جس نے اس کے روایتی اور شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کر دیا۔ ڈیزائنر نے بھی تفصیلات شیئر کر دیں:

رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال کو مذاق بنا دیا، سوشل میڈیا پر صارفین آگ بگولہ

2026-09-14

معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر تنقید کا شکار ہو گئے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق کیا۔ رجب بٹ ان دنوں مختلف ڈیجیٹل کریئٹرز کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک لائیو سیشن میں زید علی کے چہرے کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک جملہ بطور مذاق استعمال کیا۔ لائیو سیشن کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اسے غیر حساس اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انسٹاگرام پیج اعلان ٹوڈے نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کی کہ بچوں کے جنسی استحصال جیسے سنگین جرم کو مذاق کا موضوع بنانا متاثرین کے صدمے کی سنگینی کو کم کرتا اور معاشرے کو ایسے جرائم کے حوالے سے بے حس کر سکتا ہے۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کے الفاظ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ذمہ دارانہ زبان کے استعمال پر زور دیا، جبکہ بعض صارفین نے متعلقہ حکام سے ان کے خلاف کارروائی اور ان کے مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نکاح پر اربوں روپے کی جیولری؟ ماہ نور صفدر کے شاہانہ برائیڈل لُک کی تفصیلات جانیں

2026-09-14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا عروسی لُک سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کیلئے روایتی مگر نفیس انداز کا انتخاب کیا جس میں آئیوری عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری، ہلکا میک اپ اور کھلے بال نمایاں رہے۔ نکاح کیلئے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ دلہن نے بھاری رنگوں کے بجائے ہلکے اور کلاسک آئیوری رنگ کا انتخاب کیا جس نے نکاح کی نجی اور سادہ تقریب کیلئے ان کے لُک کو مزید نفیس بنایا۔ ان کا برائیڈل میک اپ لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش نے کیا۔ دلہن کیلئے نسبتاً نرم اور قدرتی میک اپ لُک کا انتخاب کیا گیا، جبکہ انہوں نے بالوں کو کھلا رکھا۔ جیولری کی تفصیلات: ماہ نور صفدر نے اپنے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا، جس نے ان کے مجموعی نکاح لُک کو مزید نمایاں کیا۔ رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر نے اپنے نکاح پر معروف جیولری برانڈ ’مواود‘ کا تقریباً 15 ملین ڈالر (4.2 ارب پاکستانی روپے) مالیت کا نیکلس پہنا، جس میں 62.34 قیراط کا فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے اور اس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل ہیں، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر (تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے) ہے۔ واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا جنہوں نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، اسی یونیورسٹی سے ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی

2026-09-11

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک افواہ نے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ اور اداکارہ حمیرا بانو کو بھی ایک وضاحت جاری کرنے پر مجبور کردیا۔ حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد چونکہ انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا، اس لیے بعض سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز نے دعویٰ شروع کردیا کہ انہوں نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی ہے اور عثمان نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو طلاق دے دی ہے۔ افواہ تیزی سے پھیلنے کے بعد عثمان پیرزادہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اس دعوے کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تاہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ ان کی گزشتہ 45 برس سے ایک ہی اہلیہ ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ وہ آئندہ 50 برس تک بھی ان کی شریکِ حیات رہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ محض پیسہ اور کلکس حاصل کرنے کے لیے لوگ اس قسم کی جھوٹی خبریں کیوں بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ حمیرا بانو کے ساتھ ان کا نام جوڑنے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔ عثمان پیرزادہ کے مطابق اس افواہ سے انہیں اور حمیرا بانو کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم مداح ضرور پریشان ہوئے اور انہیں اس حوالے سے متعدد فون کالز موصول ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بارے میں اس نوعیت کی افواہیں پہلے بھی ہزاروں مرتبہ پھیلائی جاچکی ہیں، اس لیے وہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ حمیرا بانو اور ان کے حقیقی شوہر سے بھی اس معاملے پر بات کرچکے ہیں اور تینوں نے اس افواہ کو سن کر صرف ہنسی مذاق کیا۔ دوسری جانب حمیرا بانو نے بھی عظمیٰ طاہر کے ساتھ ویڈیو کال میں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی کسی اور شخص سے ہوئی ہے اور ان کے شوہر کا شوبز یا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق وہ نہ فنکار ہیں اور نہ ڈائریکٹر۔ بعد ازاں حمیرا بانو کے شوہر کی تصویر بھی سامنے آگئی، جس سے سوشل میڈیا پر عثمان پیرزادہ کے ساتھ ان کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی حقیقت واضح ہوگئی۔

سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی

2026-09-11

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلکش فیملی تصویر شیئر کی، جس میں وہ فلک شبیر اور ننھی رانیہ کے ساتھ نظر آئیں۔ تینوں نے ایک جیسے سفید باتھ روبز پہن رکھے تھے۔ سارہ اور فلک نے رواں سال اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اس موقع پر جوڑے کا کہنا تھا کہ رانیہ کی آمد سے ان کے دل اور خاندان میں خوشیوں کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی پہلی بیٹی عالیانہ فلک اکتوبر 2021 میں پیدا ہوئی تھی۔