بھارت میں’ دل دل پاکستان ‘ گانے پر ہجوم کے حملے سے بال بال بچے: فرحان سعید نے پوری کہانی سنادی

2025-10-30
پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں پاکستان کے مشہور ملی نغمے ’ دل دل پاکستان ‘ گانے کے بعد بڑے ہجوم کے حملے سے بال بال بچے۔ فرحان سعید حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ماضی میں بھارت کے دورے پر بھی بات کی۔ اس دوران فرحان سعید نے بتایا ‘ میں نے میوزیکل بینڈ کے ساتھ امن کی آشا کے وقت بھارت کا دورہ کیا تھا، اس وقت میں دہلی میں ’ عادت ‘ پرفارم کررہا تھا جس دوران میں نے اچانک سے پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’ دل دل پاکستان ‘ گانا شروع کردیا ، اس کے بعد میں نے’ جان جان ہندوستان‘ کہا تو دہلی میں ہونیوالا یہ کانسرٹ سپر ہٹ ہوگیا، اس وقت کانسرٹ میں شریک 25 سے 30 ہزار لوگ ہمارے ساتھ ’دل دل پاکستان اور جان جان ہندوستان‘ گارہے تھے‘۔
ٹائیگر شروف فلموں کے بعد فٹبال کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
2026-07-29
بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شروف جلد ہی اداکاری کے ساتھ فٹبال کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف کاروباری شخصیت علی احمد کے فٹبال کلب ممبئی ایف سی کی جانب سے 135ویں ڈورنڈ کپ میں کھیلیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹائیگر شروف کی محنت اور باقاعدہ ٹریننگ مستقبل میں انہیں ٹیم کا مستقل رکن بنانے کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ باقاعدگی سے ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں نے کوچنگ اسٹاف کو بھی متاثر کر دیا ہے۔ ٹائیگر شروف اور ممبئی ایف سی کی ٹیم 30 جولائی کو ڈورنڈ کپ کے آئندہ میچز کے لیے شیلانگ روانہ ہونے والی ہے۔ تاہم اداکار یا کلب کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اپنی انتہائی منظم فٹنس روٹین کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر مارشل آرٹس، جمناسٹکس، پارکور اور ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس سمیت مختلف جسمانی سرگرمیوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں مسابقتی فٹبال میں ان کی ممکنہ شمولیت کھیلوں سے ان کی دلچسپی کا ایک نیا پہلو قرار دی جا رہی ہے۔
’اپنی بات مہذب انداز میں بھی کہی جا سکتی ہے‘، گوہر رشید نے عورت مارچ کے طریقۂ کار پر اعتراض اٹھا دیا
2026-07-29
پاکستانی اداکار گوہر رشید نے عورت مارچ کے بعض پوسٹرز کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور دیگر اہم مسائل پر بات کرتے ہوئے اظہارِ خیال کا طریقہ بھی مہذب ہونا چاہیے۔ گوہر رشید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں عورت مارچ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’خواتین کو کسی بھی صورت میں بطور جنسی شے پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور فلموں میں آئٹم نمبرز بھی خواتین کو اوبجیکٹیفائے کرتے ہیں، سو اس کی بھی حمایت نہیں کی جانی چاہیے۔‘‘ گوہر رشید نے کہا کہ ’’مارچ میں بعض اوقات ایسے پوسٹرز بھی نظر آتے ہیں جن کا انداز انتہائی نامناسب یا فحش محسوس ہوتا ہے، خیالات اور مطالبات کا اظہار اس انداز میں کرنے کے بجائے زیادہ مہذب طریقہ اپنایا جا سکتا ہے۔‘‘ گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ’’اگر خواتین کو اوبجیکٹیفائے کرنا غلط ہے تو خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے بھی ایسے انداز سے گریز کرنا چاہیے جو نامناسب تاثر پیدا کرے۔‘‘ اداکار کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ لوگوں نے ان کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ ’’عورت مارچ میں بعض پوسٹرز واقعی نامناسب ہوتے ہیں‘‘، جبکہ دیگر صارفین نے ان سے اختلاف کیا۔ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق دیگر سنگین مسائل، خصوصاً خواتین پر تشدد اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے معاملات پر بھی اسی شدت سے بات ہونی چاہیے۔یوں گوہر رشید کا عورت مارچ کے پوسٹرز پر تبصرہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا، جہاں صارفین ان کے مؤقف کے حق اور مخالفت میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممبئی میں نئی لگژری پراپرٹی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
2026-07-28
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک اور لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خرید کر اپنی قیمتی جائیدادوں کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق جوڑے نے گوڈریج اسکائے شور رہائشی منصوبے میں 2,644 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ 18.29 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔یہ اپارٹمنٹ عمارت کی بالائی منزلوں میں واقع ہے اور اس کے ساتھ 316 مربع فٹ کا اضافی خصوصی حصہ اور تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 69,159 روپے فی مربع فٹ بنتی ہے، جو ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں میں لگژری پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی یہ نئی پراپرٹی بھارت میں ان کی متعدد قیمتی جائیدادوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ اداکارہ تبو نے بھی اسی رہائشی منصوبے میں اپارٹمنٹ خریدا دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ تبو نے بھی رواں برس اسی گوڈریج اسکائے شور منصوبے میں 2,153 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
نادیہ خان کی طلاق کی افواہیں، شوہر کے ساتھ نئی تصویر نے حقیقت واضح کر دی
2026-07-28
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں ان کی شوہر فیصل راؤ سے طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں نادیہ کی جانب سے خاندانی زندگی سے متعلق کم پوسٹس شیئر کیے جانے پر بعض یوٹیوبرز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر فیصل راؤ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔یوٹیوبر مہرین سبطین سمیت بعض دیگر افراد نے بھی دونوں کی مبینہ طلاق سے متعلق دعوے کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔تاہم نادیہ خان نے ان خبروں پر براہِ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا مگر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ ادیہ نے تصویر کے ساتھ طلاق کی خبروں کی واضح تردید نہیں کی، تاہم شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے کو سوشل میڈیا صارفین ان افواہوں کے ممکنہ جواب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نادیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے فیملی وی لاگنگ سے بھی دور ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات، خصوصاً ’کیا ڈرامہ ہے‘ اور ’رائز اینڈ شائن‘ پر توجہ دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ نادیہ خان نے جنوری 2021 میں ریٹائرڈ پاک فضائیہ افسر فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی شدہ زندگی بظاہر خوشگوار رہی ہے، تاہم نادیہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں۔
’تم سب سے بدصورت عورت ہو‘، اپارنا مہتا نے شوہر سے علیحدگی کے تلخ لمحے بیان کر دیے
2026-07-27
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اپارا مہتا نے شوہر اور اداکار درشن جری والا سے طویل عرصے سے جاری علیحدگی کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔ اپارا مہتا نے حال ہی میں ڈیجیٹل ٹاک شو اور پوڈکاسٹ ’دی میل فیمینسٹ‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور درشن جری والا سے علیحدگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اپارا مہتا نے اس دوران یہ انکشاف کیا کہ جب انہوں نے امریکہ میں ہوتے ہوئے شوہر درشن جری والا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے فون کیا تو درشن نے جواب دیا کہ انہیں ایک اہم بات کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امریکا سے اپنے شوز مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت پہنچیں تو درشن نے انہیں بتایا کہ وہ اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھنا چاہتے۔ اپارا مہتا نے بتایا کہ درشن نے ان سے کہا، ’’ہمیں الگ ہو جانا چاہیے کیونکہ مجھے اب تم سے محبت نہیں رہی، مجھے تم پسند نہیں اور تم میری زندگی میں ملنے والی سب سے بدصورت عورت ہو۔‘‘
ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی، تصاویر وائرل
2026-07-27
بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔ بھارتی فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں مختصر مگر معنی خیز الفاظ ’’مائے پرسن‘‘ لکھا۔ ان تصاویر کے بعد مداح جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
وکرانت میسی آخر دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے تھے؟ اداکار کا بڑا انکشاف
2026-07-25
اداکار وکرانت میسی نے بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے ہچکچانے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی اداکار وکرانت مسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھپاک‘ میں کام کرنے سے اس لیے ہچکچا رہے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ سپر اسٹار دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ ان کی جوڑی اسکرین پر اچھی نہیں لگے گی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وکرانت مسی نے بتایا کہ ’’اس وقت میں خوداعتمادی کی کمی کا شکار تھا اور مجھے محسوس ہوتا تھا کہ دیپیکا بہت بڑی اسٹار ہیں اور ہمارا قد بھی ایک جیسا ہی ہے۔ بس، ان دو وجوہات کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ ہم ساتھ اچھے نہیں لگیں گے۔‘‘ اداکار کے مطابق انہوں نے فلم بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا مگر فلم کی ڈائرکٹر میگھنا گلزار نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور یقین دلایا کہ ان دونوں کی جوڑی اسکرین پر بہترین نظر آئے گی۔ وکرانت میسی نے کہا کہ ’’میگھنا گلزار سمیت کئی ہدایتکاروں نے ان پر اعتماد کیا، جس نے ان کی خوداعتمادی میں اضافہ کیا اور انہیں مشکل کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیا۔‘‘ فلم ’چھپاک‘ میں وکرانت میسی نے امول نامی سماجی کارکن کا کردار ادا کیا تھا، جو تیزاب گردی کا شکار ایک لڑکی کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ ان کی اداکاری اور دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کیمسٹری کو ناقدین اور ناظرین دونوں نے سراہا۔
فلم ’بلّہ‘ کی نمائش پر سینیٹ کمیٹی کے اعتراضات، نام اور ڈائلاگز میں تبدیلی کی سفارش
2026-07-25
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے فلم ’بلّہ‘ کی نمائش عارضی طور پر روکنے کی سفارش کرتے ہوئے اس کا نام تبدیل کرنے اور بعض مکالموں میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر سرمد علی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز (سی بی ایف سی) نے فلم سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات پر بریفنگ دی۔ اس دوران فلم کی منظوری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی بی ایف سی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم کو پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے اسی نام کے ساتھ بغیر کسی کٹ کے منظوری دی ہے، جبکہ وفاقی بورڈ کا دائرۂ اختیار صرف اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور کنٹونمنٹ کے علاقوں تک محدود ہے۔ حکام نے بتایا کہ فلم کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ اجتماعی طور پر کرتا ہے اور چیئرمین صرف ووٹ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی فلم پر پابندی یا اس کا نام تبدیل کرنے کی سفارش کرتی ہے تو یہ معاملہ اپیل کے اگلے فورم یعنی وفاقی حکومت کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ’’فلم کے دفاع میں مصنف ناصر ادیب کی شہرت کو بنیاد بنانا کافی نہیں۔ وہ فلموں کے مصنف کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم اس سے تاریخ، پاکستانی ثقافت یا قومی شخصیات پر ان کی مہارت ثابت نہیں ہوتی۔‘‘ پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ ’’فلم ’مولا جٹ‘ نے گنڈاسا کو ثقافتی علامت کے طور پر مقبول بنایا، حالانکہ وہ خود اس فلم سے پہلے اس ہتھیار سے واقف بھی نہیں تھے۔‘‘ اجلاس کے اختتام پر سینیٹر سرمد علی نے تجویز دی کہ فلم ’بلّہ‘ کا نام تبدیل کیا جائے، بعض مکالموں میں ترمیم کی جائے اور ان تبدیلیوں تک فلم کی نمائش مؤخر رکھی جائے۔ واضح رہے کہ اس فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں، جبکہ اس میں شان شاہد اور سلیم شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو چکی تھی، مگر حالیہ دنوں میں سینما گھروں میں اس کی نمائش پر پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
’ہر طوفان ایک سبق ہے‘، بادشاہ کی اہلیہ کی ذومعنی پوسٹ، علیحدگی کی افواہیں سرگرم
2026-07-25
بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر علیحدگی کی افواہوں نے سر اٹھالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا رکھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور گلوکار بادشاہ کی شادی سمیت 2 ویڈیوز شیئر کیں۔ ایشا رکھی نے اپنی ویڈیوز کے کیپشن میں ذو معنی پوسٹ لکھی کہ ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑنے والا ایموجی بھی بنایا۔گلوکار کی اہلیہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ ایشا نے تعلقات کے حوالے سے کسی مسئلے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا لیکن ان کے کیپشن اور ویڈیو زکی نوعیت نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کی خبر مارچ میں منظرِ عام پر آئی تھی۔ اس سے قبل بادشاہ کی پہلی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی جو 8 سال چلنے کے بعد ختم ہوگئی جب کہ جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
2026-07-24
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔ سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔ رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
