یوکرین کیلئے 7 کروڑ یورو کا ناقص اسلحہ اسکینڈل، ایسٹونیا کے وزیر دفاع مستعفی    space    ایران پر امریکا کا معاشی شکنجہ مزید سخت، یورپی یونین بھی مہم میں شامل ہوگئی    space    لاہور کا آرمی میوزیم دفاعِ وطن کی مکمل تاریخ کا عکاس    space    یوم دفاع وشہدا؛ پاک فوج،ایف سی اور کے پی پولیس ملک وقوم کی حفاظت کیلیے پُرعزم    space    وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو کی ملاقات    space    2ماہ میں تجارتی خسارہ 18 فیصد بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہوگیا    space    پاکستانی کھجور کی عالمی منڈیوں تک رسائی، متنوع اقسام اور برآمدی صلاحیت میں اضافہ    space   

مچھلی، مٹن اور پائے، رنبیر کپور نان ویج کھانے کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں آگئے


2025-11-26

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’ رامائن ‘ کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی چھوڑنے کے دعوے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پرتنقید کی زد میں آگئے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں رام کا کردار نبھانے کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کردی ہے۔ دوسری جانب اس کردار سے ذاتی وابستگی کیلئے رنبیر ان دنوں ساتوک لائف اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جس میں مراقبہ اور صبح سویرے کی جانے والی ورزش بھی شامل ہے

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بچوں کو غیر قانونی مزدوری سے بچانے کےلیے پورا گاؤں تعمیر کردیا

2026-09-22

یوٹیوب کی دنیا میں بڑے اور غیر معمولی منصوبوں کے لیے مشہور مسٹر بیسٹ نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی، لیکن اس بار کسی چیلنج یا انعام کے باعث نہیں بلکہ افریقی ملک گھانا میں تقریباً ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے پورا گاؤں بسا کر کیا ہے۔ جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے گھانا میں ’ابنا ڈکوا ولیج‘ کے نام سے یہ بستی تیار کی ہے، جس کا مقصد کوکوا کی غیر قانونی صنعت میں مزدوری کرنے والے بچوں کو اس ماحول سے نکال کر دوبارہ اسکول پہنچانا ہے۔ یوٹیوبر کے مطابق یہ اب تک کا ان کا سب سے بڑا انسانی خدمت کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تیاری میں تقریباً ایک سال منصوبہ بندی اور آٹھ ماہ تعمیر میں لگے۔ مسٹر بیسٹ نے نئی یوٹیوب ویڈیو میں منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے بچوں کو غیر قانونی مشقت سے نکالنے میں مدد کے لیے ایک ’حقیقی شہر‘ تعمیر کیا ہے اور انہیں اس منصوبے کے ممکنہ اثرات پر فخر ہے۔ ابنا ڈکوا ولیج میں 300 سے زیادہ بچوں کے لیے اسکول بنایا گیا ہے، جبکہ اساتذہ کے لیے 10 گھر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ بستی میں طبی مرکز، مارکیٹ، لائبریری، صاف پانی کی سہولت اور تفریحی مقامات بھی شامل ہیں، یعنی بچوں کے لیے صرف اسکول نہیں بلکہ ایک مکمل رہائشی ماحول تیار کیا گیا ہے۔ گاؤں کو زیادہ خودکفیل بنانے کے لیے شمسی توانائی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فارم، مچھلیوں کے ٹینک اور مرغیوں کا فارم بنایا گیا ہے تاکہ خوراک کی پیداوار کے ساتھ مقامی سطح پر معاشی خود انحصاری کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ اس منصوبے کے ساتھ بچوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ راک فیلر فاؤنڈیشن نے بیسٹ فلانتھروپی کے ساتھ شراکت داری کے تحت آئندہ پانچ برس تک اسکولوں میں مفت کھانے کی فراہمی میں تعاون کا اعلان کیا ہے۔ وسیع پروگرام کے تحت گھانا اور کینیا میں تقریباً 4 ہزار بچوں کو ہفتے میں پانچ دن دوپہر کا کھانا فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔ مسٹر بیسٹ کا کہنا ہے کہ صرف اسکول بنادینے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، کیونکہ بھوکے بچے تعلیم پر توجہ نہیں دے سکتے اور اپنی صلاحیتوں کو پوری طرح بروئے کار نہیں لا پاتے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے ہزاروں بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے ساتھ مقامی کسانوں کی مدد اور بچوں کی صحت کو پائیدار انداز میں بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ یہ منصوبہ ’1 بلین فالوورز سمٹ‘، ’ورکی فاؤنڈیشن‘ اور ’محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز‘ کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ ’1 بلین ایکٹس آف کائنڈنس‘ مہم کے تحت منتخب کیے گئے 10 کانٹینٹ کری ایٹرز بھی گھانا پہنچے اور اس منصوبے میں حصہ لیا۔ مسٹر بیسٹ نے صارفین پر بھی زور دیا کہ وہ چاکلیٹ بنانے والی کمپنیوں سے بچوں سے غیر قانونی مشقت کے معاملے پر جواب دہی کا مطالبہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی چاکلیٹ کمپنیاں اس وقت تک بڑے پیمانے پر جاری چائلڈ لیبر کی پروا نہیں کریں گی جب تک صارفین خود اس معاملے پر آواز نہیں اٹھاتے۔ مسٹر بیسٹ اس سے قبل فکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اور معروف تھرلر مصنف جیمز پیٹرسن کے ساتھ مل کر اپنا پہلا ناول ’دی موسٹ ڈینجرس گیمز‘ بھی تحریر کرچکے ہیں۔

جدہ میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی

2026-09-22

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 میں منعقد نہیں ہوگا۔ ریڈ سی فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر میں ہونے والے فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ تقریب 2027 کی آخری سہ ماہی میں منعقد کی جائے گی۔ فیسٹیول کا انعقاد 3 سے 12 دسمبر 2026 تک جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں ہونا تھا، تاہم فاؤنڈیشن نے 21 ستمبر کو اعلان کیا کہ جامع جائزے کے بعد ایونٹ کو ایک سال کے لیے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2027 میں فیسٹیول کی حتمی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ ریڈ سی فاؤنڈیشن کے مطابق فیصلہ اگلے ایڈیشن کے وقت اور ایک بین الاقوامی سطح کے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامی اور لاجسٹک تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فیسٹیول کو ایسے وقت اور حالات میں منعقد کرنا ہے جب وہ ناظرین کو وہی تجربہ فراہم کرسکے جس کے لیے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول پہچانا جاتا ہے۔ فیسٹیول کے ملتوی ہونے کے باوجود فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ اس کی سال بھر جاری رہنے والی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ریڈ سی فنڈ اور ریڈ سی لیبز اپنا کام جاری رکھیں گے، جبکہ نومبر 2026 سے تاریخی جدہ کے کلچر اسکوائر میں سال بھر کے لیے نئی سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی۔ مزید دریافت کریں جنگی تجزیہ نیوز اپ ڈیٹس Politics (Right) فاؤنڈیشن نے فلم سازوں، شراکت داروں، مہمانوں اور ناظرین کا مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ فیسٹیول کے التوا سے متاثر ہونے والے فلم جمع کرانے والے افراد اور ایکریڈیٹیشن ہولڈرز کو رقم کی واپسی سمیت مزید معلومات کے لیے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلان کے ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران ہی سوشل میڈیا پر اس پر سیکڑوں ردعمل سامنے آگئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ریڈ سی فیسٹیول نے خطے کے ثقافتی اور بین الاقوامی فلمی کیلنڈر میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ جدہ میں منعقد ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول گزشتہ چند برسوں میں خطے کے اہم ترین ثقافتی اور فلمی اجتماعات میں شامل ہوگیا ہے۔ اس میں عالمی شہرت یافتہ اداکاروں، فلم سازوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت ہوتی رہی ہے اور یہ سعودی عرب میں تفریح اور سنیما کے شعبے کو وسعت دینے کی وسیع تر کوششوں کا بھی حصہ ہے۔ فیسٹیول کے 2027 تک ملتوی ہونے سے عرب فلم انڈسٹری اور سعودی عرب میں کاروباری مواقع تلاش کرنے والے عالمی فلمی عہدیداروں کے لیے ایک سال کا خلا پیدا ہوگا۔ دوسری جانب خطے کے فلمی منظرنامے میں بھی تبدیلیاں جاری ہیں، کیونکہ بحال ہونے والا دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایک دہائی کے وقفے کے بعد 8 دسمبر 2027 سے اپنی نئی ایڈیشن سرگرمیوں کا آغاز کرنے والا ہے۔

’اب رجب ہمیں بھی اپنے ساتھ لے جائیں‘، ایمان فاطمہ صلح کیلئے پُرامید

2026-09-22

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری اختلافات کے دوران نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ایمان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر رجب کو مدعو کیا اور وہ تقریب میں شریک ہوئے۔ شوہر کی آمد پر ایمان فاطمہ جذباتی ہو گئیں اور دونوں کے درمیان مکمل صلح کی امید بھی ظاہر کی۔ ایمان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے آئے، اب وہ چاہتی ہیں کہ رجب آئیں اور انہیں اور ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ ایمان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، بعض نے دونوں کے درمیان صلح اور گھر آباد رہنے کی دعا کی جبکہ کچھ صارفین نے ازدواجی معاملات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کی۔

گلوکار زین ملک نے بیٹی کھائی کی چھٹی سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر دیکھیں

2026-09-22

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنی بیٹی کھائی کی چھٹی سالگرہ مناتے ہوئے تقریب کی خوبصورت جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ زین ملک نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بیٹی کے اس خاص دن کو یادگار بنایا۔ گلوکار نے بتایا کہ کھائی اور ان کی دوستوں نے ویک اینڈ پر خوب انجوائے کیا، جبکہ انہوں نے بیٹی کیلئے تیار کیے گئے خصوصی برتھ ڈے کیک کی بھی تعریف کی۔ دوسری جانب کھائی کی والدہ اور معروف سپر ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی سالگرہ الگ انداز میں منائی اور انسٹاگرام اسٹوریز پر برتھ ڈے بریک فاسٹ کی جھلک شیئر کی۔ زین ملک اور جیجی حدید ستمبر 2020 میں کھائی کے والدین بنے جبکہ دونوں 2021 میں علیحدہ ہو گئے۔

جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا

2026-09-18

ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ نے فرانس میں چھٹیوں کے لیے محض ایک گھر خریدنے کے بجائے تقریباً 30 ایکڑ پر پھیلا پورا گاؤں ہی خرید لیا، جسے انہوں نے اپنی پسند اور تخلیقی ذوق کے مطابق ایک خوبصورت نجی ٹھکانے میں تبدیل کردیا۔ جنوبی فرانس میں سینٹ ٹروپے کے قریب واقع اس تاریخی مقام میں رہائشی مکانات کے ساتھ مہمانوں کے لیے کاٹیجز، کیفے، سوئمنگ پول، باغات اور اسکیٹ پارک سمیت کئی منفرد سہولیات موجود ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جانی ڈیپ نے 2001 میں یہ 19ویں صدی کا ویران گاؤں خریدا تھا۔ اس جائیداد کی خریداری پر انہوں نے تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز خرچ کیے، جبکہ بعد میں تزئین و بحالی پر مزید تقریباً ایک کروڑ ڈالرز صرف کیے گئے۔ اداکار نے گاؤں کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی عمارتوں کو اپنی مرضی کے مطابق سجایا۔ ہر عمارت کی تزئین میں انہوں نے ذاتی دلچسپی لی اور روایتی فرانسیسی طرزِ تعمیر کو اپنے فنکارانہ انداز کے ساتھ جوڑا۔ اس جائیداد کی خاص باتوں میں ’کیفے مارشلین‘ نامی بائسٹرو اور جانی ڈیپ کے بیٹے جیک کے لیے بنایا گیا اسکیٹ پارک شامل ہیں۔ یہاں ایک پرانی چرچ کی عمارت کو مہمان خانے میں تبدیل کیا گیا، جبکہ چرچ کی ایک پرانی اعترافی نشست کو الماری کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ جائیداد میں ایک ایسی گاڑی بھی موجود ہے جسے غیر معمولی انداز میں ڈھال کر اس کے اندر کچن اور باتھ روم بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ایک تھیم والا شراب خانہ بھی اس منفرد مقام کا حصہ ہے۔ یہ گاؤں ماضی میں فروخت کے لیے بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ 2015 میں اسے تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خریدار نہ مل سکا۔ 2021 میں جائیداد کو دوبارہ تقریباً 5 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی قیمت پر مارکیٹ کیا گیا۔ جون 2024 میں رپورٹس سامنے آئیں کہ جانی ڈیپ نے بالآخر جائیداد کو مارکیٹ سے ہٹا لیا ہے اور اسے فروخت کرنے کے بجائے مزید تزئین و آرائش پر توجہ دے رہے ہیں۔ جانی ڈیپ ماضی کے ایک انٹرویو میں اس گاؤں کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے اسے جنت سے تشبیہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق پارٹنر وینیسا پیراڈس اور بچوں کے ساتھ وہاں رہتے ہوئے انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ جنت میں ہوں۔ اداکار نے بتایا تھا کہ وہ اس دوران باغبانی کرتے اور ایک پرسکون زندگی گزارتے تھے۔

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا اور اداکارہ اکریتی اگروال نے شادی سے پہلے ہی راہیں جدا کرلیں

2026-09-18

بھارتی اداکارہ اکریتی اگروال اور کرکٹر پرتھوی شا نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔ دونوں نے رواں سال 8 مارچ کو منگنی کی تھی تاہم اب اکریتی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اکریتی کے مطابق انہوں نے اور پرتھوی شا نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس کی وجہ مستقبل کے اہداف، حالات اور موجودہ ذمہ داریوں میں اختلافات ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام برقرار رہنے کے باوجود دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کے راستے ایک ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اکریتی نے پرتھوی شا اور اپنے لیے مستقبل میں سکون، خوشی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے لوگوں سے قیاس آرائیوں اور علیحدگی کی وجوہات سے متعلق مفروضے قائم کرنے سے گریز کرنے کو کہا۔ پرتھوی شا کی جانب سے تاحال اکریتی کے بیان پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دونوں نے مارچ میں منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن میں شا کو اکریتی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

معروف میزبان کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے شادی کر لی

2026-09-18

پاکستانی اداکارہ و میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے شادی کر لی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔ کرن خان نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع کے لیے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ نکاح بھی کیا۔ میزبان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر کے دوران عمرہ اور نکاح کی سعادت ملنا ان کے لیے دو بڑی نعمتوں کے یکجا ہونے جیسا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو نکاح کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ میں کرن خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا عمرہ اور نکاح قبول ہو اور دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنیں۔ واضح رہے کہ اشتیاق بیگ ماضی میں پاکستان کی لیجنڈری پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے۔ نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ نے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق بعد میں متضاد دعوے سامنے آتے رہے۔

41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، ماہرہ خان

2026-09-15

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں کی تھی اور یہ تجربہ ان کیلئے جذباتی اور جسمانی طور پر پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب بڑا ہو چکا ہے اور ان کی زندگی کام، سفر اور اپنے معمولات کے ساتھ ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، ایسے میں کئی عرصے بعد دوبارہ ماں بننے کا سفر ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان اپنی زندگی کیلئے منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ کی منصوبہ بندی سب سے بہتر ہوتی ہے اور اس تجربے نے انہیں ہر چیز اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے زندگی کو قبول کرنا سکھایا ہے۔ ماہرہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے وقت ان کی عمر 24 سال تھی، جبکہ اب 41 سال کی عمر میں جسمانی طور پر یہ سفر زیادہ مشکل محسوس ہو رہا ہے اور بعض دن وہ اتنا کام نہیں کر پاتیں جتنا ان کا ذہن چاہتا ہے۔ حمل کے دوران نیا لُک توجہ کا مرکز: کینیڈا میں ہونے والی اس تقریب کیلئے اداکارہ نے فگر ہگنگ بلیک گاؤن کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے ہلکی جیولری پہنی۔ اس دوران ان کا بے بی بمپ بھی نمایاں تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ ماہرہ خان کا یہ بلیک میٹرنٹی لُک دیکھ کر بعض سوشل میڈیا صارفین کو بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حمل کے دوران اپنائے گئے بلیک لُک کی یاد آگئی اور دونوں اداکاراؤں کے انداز کا موازنہ بھی کیا جانے لگا۔

’پھر وہی غصے والا امیر ہیرو‘، دانش تیمور کے بار بار ایک جیسے کرداروں سے ناظرین اکتا گئے

2026-09-15

پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ان کے ایک جیسے کردار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ نئے ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داؤد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داؤد کو ایک بااثر اور طاقتور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے، جبکہ بریرہ اس کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔ حالیہ اقساط میں شاہ داؤد کے جارحانہ اور کنٹرولنگ رویے کے بعد ناظرین نے کہانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں امیر، طاقتور اور غصے والے ہیرو کا فارمولا بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے خصوصاً دانش تیمور سے مختلف کردار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ کئی ڈراموں میں اسی نوعیت کے بااثر، غصیلے اور پوزیسیو کرداروں میں دکھائی دے چکے ہیں۔

مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات

2026-09-14

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ مریم نواز کے خوبصورت اور منفرد لباس کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ ماہ نور صفدر کا نکاح فلور مل کے مالک جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا، تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بیٹی کے نکاح کیلئے مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل نفیس لباس کا انتخاب کیا، جسے پاکستانی برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر تیار کیا۔ رپورٹ کے مطابق لباس میں استعمال ہونے والا شینٹیلی لیس فیبرک مریم نواز کیلئے ایک خاندانی یاد کی حیثیت رکھتا تھا، جسے نئی شکل دے کر بیٹی کے نکاح کیلئے خصوصی لباس کا حصہ بنایا گیا۔ را سلک اور لیس سے تیار کیے گئے اس لباس کو مروری، جامدانی، سوارووسکی اور اصلی جواہرات سے سجایا گیا تھا، جس نے اس کے روایتی اور شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کر دیا۔ ڈیزائنر نے بھی تفصیلات شیئر کر دیں: