ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ    space    لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی شروع، بیروت میں شہریوں کا جشن، ہوائی فائرنگ    space    امریکا کا اسلحہ اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کیلئے ایران جانیوالے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان    space    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جیسی سفارتکاری اپنی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے: جلیل عباس جیلانی    space    لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، ٹرمپ کا اعلان    space    ایرانی اسپیکر کا لبنان جنگ بندی میں ثالثی پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر    space    جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش ہے: ایرانی صدر    space   

خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟


2026-04-16

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکارہ فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔ ایک انٹرویو میں میزبان نے عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو تو دیکھنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے پیمرا اسے دیکھے گا بھی، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی 8 سے 10 سال کی بچی ہے، اسے خود اپنے پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں، ذاتی زندگی بھی کسی چیز کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ خوش ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے، سرعام یہ سب کررہے ہیں اور پھر اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جارہا ہے، اسے روکا بھی جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا بی بی کا ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، وہ اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی، اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

فضا علی کے حق مہر، عمر و ذاتی زندگی

2026-04-17

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی عمر، شوبز کیریئر اور حق مہر سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک انٹرویو میں فضا علی نے بتایا کہ میں 1984ء میں پیدا ہوئی اور صرف 15 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ محبت اور ساتھ کی تلاش رہی اور شکر خدا کا اب مجھے یہ سب حاصل ہو چکا ہے، میں اس وقت 41 برس کی ہوں اور اس عمر میں محبت اور جذبات کے اظہار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عیدالفطر 2026ء پر اعجاز خان سے نکاح کیا جو میری تیسری شادی ہے، میرے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور شادی کے بعد وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔ حق مہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میں سادہ نکاح کی خواہش رکھتی تھی اور میں نے شرعی حق مہر 5 سے 7 ہزار روپے تجویز کیا تھا، تاہم میرے شوہر اعجاز خان نے 1 یا 2 کروڑ روپے اور جائیداد کی پیشکش کی، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر کے اصرار پر نکاح نامے میں 10 لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، حالانکہ میں اس کے حق میں نہیں تھی، میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے شوہر کی موجودگی ہی سب کچھ ہے اور مالی معاملات میرے لیے اہم نہیں۔ فضا علی کے مطابق نکاح کی تقریب نہایت سادہ تھی جس میں صرف سونے کی 2 انگوٹھیاں بطور تحفہ دی گئیں، جبکہ مہنگے زیورات یا دیگر اشیاء کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔

بھارت میں مہنگی ترین فلم

2026-04-17

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے معروف اداکار تھلاپتی وجے کی نئی فلم کے غیر قانونی آن لائن لیک کے معاملے میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ 300 سے زائد پائریسی لنکس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے فلم ’’جانا نائگن‘‘ کا ہائی ڈیفینیشن پرنٹ غیر قانونی طور پر مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ کارروائی پروڈکشن ہاؤس وی این پروڈکشنز کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کو بغیر اجازت آن لائن اپ لوڈ کیا جا رہا ہے، جس سے بڑے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق 9 اپریل کو فلم کے کلپس اور بعض صورتوں میں مکمل فلم انٹرنیٹ پر لیک ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ڈیجیٹل فرانزک تجزیے اور غیر قانونی لنکس کی نشاندہی کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے کلاؤڈ اسٹوریج اور شیئرڈ ڈرائیوز کے ذریعے فلم کو بڑے پیمانے پر پھیلایا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کیس میں مقدمہ بھارتیہ نیائے سنہتا، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، کاپی رائٹ ایکٹ اور سنیماٹوگرافی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی لنکس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ادارے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کاپی رائٹ مواد کی غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ یا شیئرنگ سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسرز نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی لنکس فوری طور پر ہٹا دیے جائیں۔ اداکار وجے کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، کیونکہ وہ اس وقت اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ ’’جانا نائگن‘‘ ایک تجارتی فلم ہے جس میں سیاسی عناصر بھی شامل ہیں، جبکہ سنسر بورڈ کے اعتراضات کے باعث اس کی ریلیز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

عظمیٰ بخاری کا فضا علی کے

2026-04-17

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریٹنگز کے حصول کے لیے حد سے گزرنے کی روش اپنائے ہوئے ہیں، اور حالیہ واقعہ اسی تسلسل کا حصہ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دکھایا گیا منظر اگرچہ بظاہر ہلکا پھلکا تھا، تاہم اس نے عوامی سطح پر ایک سنجیدہ بحث کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ میڈیا ماحول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مواد سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اخلاقی حدود اور ادارتی ذمہ داری کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایسے مناظر نشر کرنے سے مواد کے معیار اور پیشہ ورانہ اصولوں پر سوالات اٹھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے لائیو نشریات کے حوالے سے کہا کہ متعلقہ پروگرام کو نشر ہونے سے قبل باآسانی ایڈٹ کیا جا سکتا تھا، مگر اسے اسی حالت میں آن ایئر کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ریٹنگز کو ادارتی فیصلوں پر فوقیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بطور والدہ بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا مواد فیملی آڈینس، خصوصاً بچوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اس لیے نشریاتی اداروں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ فضا علی کے حوالے سے اس نوعیت کے تنازعات پہلی بار سامنے نہیں آئے، بلکہ یہ ایک مسلسل رجحان کی عکاسی کرتے ہیں جہاں توجہ ریٹنگز کے حصول پر مرکوز رہتی ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ متعلقہ حکام اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

فضا علی نے شوہر کے ہمراہ

2026-04-17

لاہور: پاکستانی اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی لمحہ تھا جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ فضا علی کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ مارننگ شو سے وائرل ہونے والا کلپ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا۔ جس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا، تاہم اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کی اس حرکت سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں، اور وہ اپنے مداحوں کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ بھی اپنے کام میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

فواد اور عائزہ خان پہلی

2026-04-16

پاکستان کے دو معروف ٹی وی ستارے فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار کسی بڑی فلم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں، جس پر مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ دونوں اداکار اپنی مضبوط اداکاری اور کامیاب منصوبوں کی طویل فہرست کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ فواد خان نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، اکبری اصغری اور داستان جیسے مقبول ڈراموں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ دوسری جانب عائزہ خان پیارے افضل، میرے پاس تم ہو اور چپکے چپکے جیسے بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فواد خان نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خوبصورت، اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں کام کیا۔ آنے والی اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ کریں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم لوو گرو کی کامیابی پر خوب سراہا گیا۔ فواد خان اور عائزہ خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جو ان کی پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ایک کمرشل مہم میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، تاہم مداح طویل عرصے سے انہیں کسی مکمل فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔ فلم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے، جہاں مداح اس جوڑی کو سراہتے ہوئے فلم کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟

2026-04-16

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکارہ فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔ ایک انٹرویو میں میزبان نے عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو تو دیکھنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے پیمرا اسے دیکھے گا بھی، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی 8 سے 10 سال کی بچی ہے، اسے خود اپنے پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں، ذاتی زندگی بھی کسی چیز کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ خوش ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے، سرعام یہ سب کررہے ہیں اور پھر اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جارہا ہے، اسے روکا بھی جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا بی بی کا ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، وہ اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی، اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون پر

2026-04-16

بالی ووڈ اسٹار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کے حوالے سے ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے حق میں جعلی عوامی ریویوز (Public Reviews) کروا رہے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انسٹاگرام انفلوئنسر سمرن بھٹ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر کچھ لوگ ورون دھون کی فلم کی زبردستی تعریفیں کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سمرن کے مطابق، ان افراد نے انہیں کیمرے کے سامنے مخصوص جملے بولنے کو کہا اور جب انہوں نے بغیر فلم دیکھے ریویو دینے سے انکار کیا تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ سمرن نے طنزیہ سوال کیا، “کیا ورون دھون کے اتنے برے دن آگئے ہیں کہ انہیں جعلی ریویوز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے؟” ورون دھون نے خاموشی توڑتے ہوئے سمرن کی ویڈیو پر کمنٹ کیا، “امید ہے اس ویڈیو سے آپ کو وہ ویوز مل جائیں گے جو آپ چاہتی ہیں۔” اس کے جواب میں سمرن نے اداکار کو چیلنج کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے اپنا پہلا کمنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا جس میں انہوں نے سمرن پر ڈرامہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس نوک جھوک نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین ورون دھون کی مارکیٹنگ ٹیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس،

2026-04-16

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لائیو مارننگ شو کے دوران میزبان فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور پیمرا سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے ردِعمل کے بعد پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ تمام براڈکاسٹرز کو نشریاتی مواد کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضابطوں کی مکمل پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔ دوسری جانب فضا علی نے اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر لمحے کو اس کے اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اور ہلکا پھلکا لمحہ تھا جسے غلط انداز میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کے احترام کو مقدم رکھتی ہیں اور آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات وضاحت کے باوجود معاملات کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، اسی لیے وہ ایسے مواقع پر خاموشی کو بہتر حکمت عملی سمجھتی ہیں۔ اپنے بیان کے اختتام پر فضا علی نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

معروف بھارتی کامیڈین سمے

2026-04-16

گزشتہ برس ایک بڑے تنازع کا سامنا کرنے والے بھارت کے وائرل اور مقبول کامیڈین سمے رائنا کی مجموعی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حال ہی میں سمے نے تقریباً ایک برس بعد سوشل میڈیا پر کامیڈی اسپیشل شو ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد عوام نے اس پر مثبت ردِ عمل دیا۔ گزشتہ چند برسوں میں بطور کانٹینٹ کریئیٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے نے تقریباً 140 کروڑ سے 215 کروڑ روپے کے درمیان دولت بنائی ہے۔ برانڈ اینڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات بھی ان کی بڑھتی ہوئی آمدنی کا حصہ ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 40 کروڑ روپے کماتے ہیں جس سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کریئیٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، ان کی لگژری اشیاء میں ممبئی میں ایک شاندار گھر شامل ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور اس میں جدید طرزِ تعمیر نمایاں ہے، اس کے علاوہ ان کا ایک آبائی گھر جموں و کشمیر میں بھی موجود ہے۔ گاڑیوں کے شوقین سمے رائنا کے پاس مشہور سیلیبریٹی گاڑی ٹوئٹا ویلفائر بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 1.22 کروڑ بھارتی روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ کامیڈین کے پاس فورڈ (تقریباً 90 لاکھ بھارتی روپے)، منی کوپر (تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے)، مرسڈیز بینز (تقریباً 1.1 کروڑ بھارتی روپے) اور ہونڈا سٹی (تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے) بھی موجود ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں گاڑیوں کا خاص شوق ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس مہنگے کیمرے اور گیمنگ کنسولز جیسے جدید گیجٹس بھی موجود ہیں۔ سمے رائنا کا تنازع: بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔ ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں متنازع جملوں کی وجہ سے نا صرف سمے رائنا کو وہ پروگرام بلکہ پچھلے سارے پروگرام بھی ڈیلیٹ کرنا پڑے اور ان دونوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہوئے۔ بعدازاں دونوں کو عدالتوں سے ریلیف ملا جس کے بعد اب سمے کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔

’یہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا‘،

2026-04-16

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی۔ اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اس دوران بیٹی خوشی سے تالیاں بجاتی رہی تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار انسٹاگرام کی اسٹوری پر کیا اور لکھا کہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بغیر کسی مقصدکے وائرل ہوگیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے دیکھنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور آگے بھی اسی عزت کے ساتھ اپنے سفر جاری رکھوں گی۔