نواز شریف کی طرح کسی بھی

2026-04-28
پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہےکہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔ حال ہی میں وسیم عباس نے اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ وسیم عباس نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کیلئے ہمیشہ اتنے سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹ کا حال پوچھتے تھے، بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوادیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے اسپتال کی آفر کرتے تھے۔ وسیم عباس کا کہنا تھاکہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممبئی میں نئی لگژری پراپرٹی کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
2026-07-28
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک اور لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خرید کر اپنی قیمتی جائیدادوں کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق جوڑے نے گوڈریج اسکائے شور رہائشی منصوبے میں 2,644 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ 18.29 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔یہ اپارٹمنٹ عمارت کی بالائی منزلوں میں واقع ہے اور اس کے ساتھ 316 مربع فٹ کا اضافی خصوصی حصہ اور تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 69,159 روپے فی مربع فٹ بنتی ہے، جو ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں میں لگژری پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی یہ نئی پراپرٹی بھارت میں ان کی متعدد قیمتی جائیدادوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ اداکارہ تبو نے بھی اسی رہائشی منصوبے میں اپارٹمنٹ خریدا دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ تبو نے بھی رواں برس اسی گوڈریج اسکائے شور منصوبے میں 2,153 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
نادیہ خان کی طلاق کی افواہیں، شوہر کے ساتھ نئی تصویر نے حقیقت واضح کر دی
2026-07-28
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں ان کی شوہر فیصل راؤ سے طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں نادیہ کی جانب سے خاندانی زندگی سے متعلق کم پوسٹس شیئر کیے جانے پر بعض یوٹیوبرز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر فیصل راؤ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔یوٹیوبر مہرین سبطین سمیت بعض دیگر افراد نے بھی دونوں کی مبینہ طلاق سے متعلق دعوے کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔تاہم نادیہ خان نے ان خبروں پر براہِ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا مگر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ ادیہ نے تصویر کے ساتھ طلاق کی خبروں کی واضح تردید نہیں کی، تاہم شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے کو سوشل میڈیا صارفین ان افواہوں کے ممکنہ جواب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نادیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے فیملی وی لاگنگ سے بھی دور ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات، خصوصاً ’کیا ڈرامہ ہے‘ اور ’رائز اینڈ شائن‘ پر توجہ دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ نادیہ خان نے جنوری 2021 میں ریٹائرڈ پاک فضائیہ افسر فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی شدہ زندگی بظاہر خوشگوار رہی ہے، تاہم نادیہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں۔
’تم سب سے بدصورت عورت ہو‘، اپارنا مہتا نے شوہر سے علیحدگی کے تلخ لمحے بیان کر دیے
2026-07-27
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اپارا مہتا نے شوہر اور اداکار درشن جری والا سے طویل عرصے سے جاری علیحدگی کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔ اپارا مہتا نے حال ہی میں ڈیجیٹل ٹاک شو اور پوڈکاسٹ ’دی میل فیمینسٹ‘ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور درشن جری والا سے علیحدگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اپارا مہتا نے اس دوران یہ انکشاف کیا کہ جب انہوں نے امریکہ میں ہوتے ہوئے شوہر درشن جری والا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے فون کیا تو درشن نے جواب دیا کہ انہیں ایک اہم بات کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امریکا سے اپنے شوز مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت پہنچیں تو درشن نے انہیں بتایا کہ وہ اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھنا چاہتے۔ اپارا مہتا نے بتایا کہ درشن نے ان سے کہا، ’’ہمیں الگ ہو جانا چاہیے کیونکہ مجھے اب تم سے محبت نہیں رہی، مجھے تم پسند نہیں اور تم میری زندگی میں ملنے والی سب سے بدصورت عورت ہو۔‘‘
ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی، تصاویر وائرل
2026-07-27
بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔ بھارتی فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں مختصر مگر معنی خیز الفاظ ’’مائے پرسن‘‘ لکھا۔ ان تصاویر کے بعد مداح جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
وکرانت میسی آخر دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے تھے؟ اداکار کا بڑا انکشاف
2026-07-25
اداکار وکرانت میسی نے بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے ہچکچانے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی اداکار وکرانت مسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھپاک‘ میں کام کرنے سے اس لیے ہچکچا رہے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ سپر اسٹار دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ ان کی جوڑی اسکرین پر اچھی نہیں لگے گی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وکرانت مسی نے بتایا کہ ’’اس وقت میں خوداعتمادی کی کمی کا شکار تھا اور مجھے محسوس ہوتا تھا کہ دیپیکا بہت بڑی اسٹار ہیں اور ہمارا قد بھی ایک جیسا ہی ہے۔ بس، ان دو وجوہات کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ ہم ساتھ اچھے نہیں لگیں گے۔‘‘ اداکار کے مطابق انہوں نے فلم بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا مگر فلم کی ڈائرکٹر میگھنا گلزار نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور یقین دلایا کہ ان دونوں کی جوڑی اسکرین پر بہترین نظر آئے گی۔ وکرانت میسی نے کہا کہ ’’میگھنا گلزار سمیت کئی ہدایتکاروں نے ان پر اعتماد کیا، جس نے ان کی خوداعتمادی میں اضافہ کیا اور انہیں مشکل کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیا۔‘‘ فلم ’چھپاک‘ میں وکرانت میسی نے امول نامی سماجی کارکن کا کردار ادا کیا تھا، جو تیزاب گردی کا شکار ایک لڑکی کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ ان کی اداکاری اور دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کیمسٹری کو ناقدین اور ناظرین دونوں نے سراہا۔
فلم ’بلّہ‘ کی نمائش پر سینیٹ کمیٹی کے اعتراضات، نام اور ڈائلاگز میں تبدیلی کی سفارش
2026-07-25
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے فلم ’بلّہ‘ کی نمائش عارضی طور پر روکنے کی سفارش کرتے ہوئے اس کا نام تبدیل کرنے اور بعض مکالموں میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر سرمد علی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز (سی بی ایف سی) نے فلم سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات پر بریفنگ دی۔ اس دوران فلم کی منظوری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی بی ایف سی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم کو پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے اسی نام کے ساتھ بغیر کسی کٹ کے منظوری دی ہے، جبکہ وفاقی بورڈ کا دائرۂ اختیار صرف اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور کنٹونمنٹ کے علاقوں تک محدود ہے۔ حکام نے بتایا کہ فلم کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ اجتماعی طور پر کرتا ہے اور چیئرمین صرف ووٹ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی فلم پر پابندی یا اس کا نام تبدیل کرنے کی سفارش کرتی ہے تو یہ معاملہ اپیل کے اگلے فورم یعنی وفاقی حکومت کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ’’فلم کے دفاع میں مصنف ناصر ادیب کی شہرت کو بنیاد بنانا کافی نہیں۔ وہ فلموں کے مصنف کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم اس سے تاریخ، پاکستانی ثقافت یا قومی شخصیات پر ان کی مہارت ثابت نہیں ہوتی۔‘‘ پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ ’’فلم ’مولا جٹ‘ نے گنڈاسا کو ثقافتی علامت کے طور پر مقبول بنایا، حالانکہ وہ خود اس فلم سے پہلے اس ہتھیار سے واقف بھی نہیں تھے۔‘‘ اجلاس کے اختتام پر سینیٹر سرمد علی نے تجویز دی کہ فلم ’بلّہ‘ کا نام تبدیل کیا جائے، بعض مکالموں میں ترمیم کی جائے اور ان تبدیلیوں تک فلم کی نمائش مؤخر رکھی جائے۔ واضح رہے کہ اس فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں، جبکہ اس میں شان شاہد اور سلیم شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو چکی تھی، مگر حالیہ دنوں میں سینما گھروں میں اس کی نمائش پر پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔
’ہر طوفان ایک سبق ہے‘، بادشاہ کی اہلیہ کی ذومعنی پوسٹ، علیحدگی کی افواہیں سرگرم
2026-07-25
بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر علیحدگی کی افواہوں نے سر اٹھالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا رکھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور گلوکار بادشاہ کی شادی سمیت 2 ویڈیوز شیئر کیں۔ ایشا رکھی نے اپنی ویڈیوز کے کیپشن میں ذو معنی پوسٹ لکھی کہ ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑنے والا ایموجی بھی بنایا۔گلوکار کی اہلیہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ ایشا نے تعلقات کے حوالے سے کسی مسئلے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا لیکن ان کے کیپشن اور ویڈیو زکی نوعیت نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کی خبر مارچ میں منظرِ عام پر آئی تھی۔ اس سے قبل بادشاہ کی پہلی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی جو 8 سال چلنے کے بعد ختم ہوگئی جب کہ جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
2026-07-24
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔ سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔ رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
2026-07-24
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔ سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘ اداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘ یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔ واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
2026-07-24
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔ اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘ عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے: دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔
