اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں: ایران    space    پاکستان دنیاکی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کی میزبانی میں امریکا ایران مذاکرات کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا    space    سب کچھ قابو میں ہے، مذاکرات کی شرائط کے سوالات پر حکام کا جواب    space    لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر    space    لبنان جنگ بندی معاہدےکا حصہ، کسی صورت الگ نہیں ہوگا: ایران کا مذاکرات سے قبل امریکاکو واضح پیغام    space    ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای    space    لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست    space   

پنجاب حکومت کا کارپوریٹ


2026-02-22

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت کا یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام پر پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔ ایس ای سی پی نے ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصلے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

2026-04-10

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سمری آج وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائی جائے گی،حتمی اعلان آج رات کو کیا جائے گا۔ حکومتی عہدیدار کادنیا نیوز سے گفتگو میں کہناتھا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے،عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج خوشخبری دیں گے۔

ورلڈبینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک

2026-04-10

ورلڈبینک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025میں معاشی نمو بہتراور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی،سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2026میں پاکستان کی معاشی گروتھ3.5فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے،رپورٹ کے مطابق 2027میں معاشی شرح نمو4.5فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے،صنعتی شعبے کی بحالی اور سرمایہ کاری سے معیشت کو تقویت ملے گی،پاکستان کی معیشت میں بتدریج استحکام آرہا ہے۔ رپورٹ میں اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا معاشی بہتری کیلئے ناگزیر قراردیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیریقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے،پائیدارترقی کیلئے اصلاحات اور محتاط پالیسیوں پر عمل ضروری ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو

2026-04-10

ایران جنگ بندی کے بعد ایل پی جی قیمت میں بھی بڑی کمی ہو گئی ہے۔ سپلائی بہتر ہونے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، ایف پی سی سی آئی کنوینر ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی علی حیدر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی وافر مقدار میں پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار ٹن ایل پی جی بارڈر کھلنے کے بعدکراچی پہنچ گئی ہے جس کے بعد فوری طور قیمت میں کمی ہو گئی ہے، ملک میں بھر ایل پی جی سستی ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سپلائی مزید بہتر ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے مزید کمی کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے مقرر کیے گئے نرخوں کے برعکس منافع خور اضافی رقم وصول کر رہے تھے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں

2026-04-10

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(sbp) نے 3 اپریل 2026 تک ملکی زرمبادلہ ذخائرکے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 10کروڑ53 لاکھ ڈالرز اضافے سے 21ارب89 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.86 کروڑ ڈالر اضافے سے 16ارب4 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.67 کروڑ ڈالر اضافے سے 5ارب49کروڑ ڈالر رہے۔

امید ہے اب حکومت توانائی

2026-04-10

اسلام آباد : توانائی اور گیس کے شعبے کے معروف کاروباری افراد میں سے ایک غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے مؤثر انتظام کے تحت پاکستان نے توانائی کی قلت کو کامیابی سے دور کیا، توقع ہےکہ اگلے مرحلے میں حکومت توانائی میں خودکفالت کو ترجیح دےگی۔ ایک بیان میں غیاث پراچہ نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو امریکا ایران جنگ بندی کی یادگار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتےہوئے کہاکہ قوموں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں ان کے اہم کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو عالمی امن اور استحکام کی حقیقی بنیاد قرار دیا ہے۔ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سیز فائر عالمی تیل اور گیس کی تجارت میں مستقبل میں اہم پیشرفت کا گیٹ وے ہے، عالمی تجارتی راستوں کو معمول پر لا کر عالمی افراط زر اور مالیاتی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تیل اور گیس کے شعبے اور پاکستان کی معیشت میں نمایاں پیش رفت ہے۔ تیل کی قیمتوں میں 22 امریکی ڈالر کی فوری کمی نے عالمی معیشت کو اربوں ڈالر کا ریلیف فراہم کیا، اس سے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور افراط زر کے دباؤ کی وجہ سے تناؤ کا شکار عالمی معیشت کو مدد ملی ہے۔ غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے مؤثر انتظام کے تحت پاکستان نے توانائی کی قلت کو کامیابی سے دور کیا۔ توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں حکومت توانائی میں خود کفالت کو ترجیح دے گی اور تیل و گیس کی گھریلو پیداوار میں اضافے، نقصانات کو کم کرنے اور نئے اسٹریٹیجک معاہدوں اور سپلائی کے معاہدوں کو یقینی بنائے گی۔

پی ایس ایکس میں تیزی،

2026-04-10

کراچی: مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 1932 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 1.17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 449 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔ دوسری جانب ایشیائی شیئر بازاروں میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جاپان، کوریا اور انڈونیشیا کے بینچ مارک اسٹاک انڈائسسز 2،2 فیصد مثبت ہیں جب کہ بھارت اور ویتنام کے اسٹاک انڈائسسز ایک ایک فیصد مثبت ہیں۔ اس کے علاوہ شنگھائی اور ہانگ کانگ کے انڈائسسز ایک فیصد سے کم مثبت ہیں۔

پاکستانی معیشت میں بہتری

2026-04-10

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے تاہم معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال شرح نمو بڑھ کر 4.5 فیصد تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے مہنگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، مالی سال 2026 میں مہنگائی 6.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ مالی سال 2027 میں مہنگائی 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات جاری رکھنا ضروری ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو سہارا دے گا۔ اے ڈی بی کے مطابق تعمیراتی شعبہ اور صنعت میں بہتری کی توقع ہے اوراسٹیٹ بینک سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقع ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ

2026-04-09

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ4 ہزار 162 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ3ہزار 460 روپے اضافے سے 4لاکھ 32 ہزار237 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 157 ڈالر اضافے سے 4814 ڈالر فی اونس ہے۔

مارچ میں اوورسیزپاکستانیوں

2026-04-09

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں نے مارچ 2026 میں 3.8 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کی ترسیلات فروری کے مقابلے 16.5 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ مارچ 2026 کے دوران سعودی عرب سے 918.4 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 823.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 587.3 ملین ڈالر اور امریکا سے 359.3 ملین ڈالر بھیجے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 26 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 30.3 ارب ڈالر آئے جو 8.2 فیصد اضافہ ہے کیونکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 28 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں

2026-04-09

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنےکے بعد پیٹرول اورڈیزل سستاہونےکا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہوچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔