پاکستان کا مشرق وسطیٰ تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر اظہار تشویش    space    لاہور میں ایک ہی اسپیل میں 263 ملی میٹر بارش سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع، ڈیفنس میں کشتیاں چل گئیں    space    تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم    space    یمن کے حوثیوں کا بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز پر حملہ    space    قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی    space    جس گھر کو بدقسمت سمجھا وہی قیمتی سرمایہ بنا اور 450 کروڑ کا ہوگیا: جتیندرکاانکشاف    space    کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی    space   

پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار


2026-07-25

پاکستان اور قازقستان نے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صدر جومارت کے دورے میں طے پانے والے اتفاقِ رائے، بشمول 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون بڑھائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان حالیہ عرصے میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف کا دورہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں طویل المدتی اشتراک عمل کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر خارجہ کی بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ یا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے امریکا ایران مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ 5

آزاد کشمیر انتخابات، راجہ پرویز اشرف نے فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا

2026-07-28

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا جبکہ مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جو انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور شفاف تحقیقات کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہیں لہٰذا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام امیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتائج کا اعلان نہ کیا جائے۔

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

2026-07-28

میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔ 13 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئے جس کے مطابق ن لیگ نے 9 اور پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پر میدان ماریا۔یکسپریس نیوز کے مطابق میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں عوام نے پیر کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا جو کہ 6 بجے تک جاری رہا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک کر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج: حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 2 میرپور 2 ایل اے 2 میرپور 2 میں تمام 149 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ حاصل کر سکے۔ ایل اے 3 میرپور 3 ایل اے 3 میرپور 3 میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ تمام 161 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید نے 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 4 میرپور 4 ایل اے 4 میرپور 4 میں تمام 162 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 5 بھمبر 1 ایل اے 5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد نور 30259 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف نے 29574 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 6 بھمبر 2 ایل اے 6 بھمبر 2 میں 195 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21 ہزار 210 ووٹ لے کر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11 ہزار 354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 7 بھمبر 3 ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 8 کوٹلی 1 ایل اے 8 کوٹلی 1 میں تمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11 ہزار 966 ووٹ حاصل کر سکے۔ ایل اے 9 کوٹلی 2 ایل اے 9 کوٹلی 2 میں تمام 178 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ کے ساتھ فاتح قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 10 کوٹلی 3 ایل اے 10 کوٹلی 3 میں تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 12431 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے فتح محمود الحسن 9245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 11 کوٹلی 4 ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26 ہزار 190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21 ہزار 751 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 12 کوٹلی 5 حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 13 کوٹلی 6 ایل اے 13 کوٹلی 6 میں تمام 193 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا ایکس پر بیان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ‏24 جولائی کو میرپور نے قائد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا اور آج شیر پر مہر لگا کر باضابط یہ اعلان کردیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف مسلم لیگ (ن) سے جڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے لکھا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے، 2 اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے، انشاء اللہ۔ ووٹ ڈالنے کی شرح میں کمی پولنگ کے عمل میں پچھلے الیکشن کی نسبت کم تعداد میں لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے کی شرح ماضی سے کم رہی۔ آئی پی پی کے امیدوار گرفتار، ڈپٹی کمشنر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کی تحصیل بھمبر آزاد کشمیر میں پولیس نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر میر پور طاہر ممتاز نے آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے تھے۔ کمشنرمیرپور کے مطابق انتخابی عمل میں مداخلت پر علی شان سونی و دیگر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایل اے 6 سماہنی سے بیلٹ باکس لے جانے کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر ، پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سماہنی کو معطل کردیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو پریذائیڈنگ افسران گرفتار الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا رپوٹس پر کوٹلی میں دو پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت نوٹس لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں پریزائیڈنگ افسران کو گرفتار کروا کر حوالات بند کروا دیا، دونوں پریزائیڈنگ آفیسران کو الیکشن کمیشن نے ملازمت سے بھی معطل کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گرفتار پریزائیڈنگ افسران کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے پولنگ کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی اور عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ ایک ہزار 439 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابی عمل کے لیے ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 جبکہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ ان حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ مجموعی طور پر 296 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ Politics چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا انتخابی ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ن لیگ اور پی پی میں تصادم، پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق، تین زخمی آزاد کشمیر کے حلقہ نکیال میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے کارکن مختار یونس جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نکیال کے گاؤں دھیری میں پیش آیا جہاں پولنگ کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ کشیدگی بڑھنے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مختار یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے الزام عائد کیا کہ حلقہ ایل اے 9 نکیال میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور عوام کو ہراساں کرنے کے واقعات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن مختار یونس ولد کامران جاں بحق ہوگئے۔ سردار عبدالشکور نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال کی جائے اور ووٹرز کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل سردار عمیر نعیم اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی تھی۔ اگر اس وقت متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کرتے تو آج اس افسوسناک واقعے سے بچا جا سکتا تھا۔ سردار عبدالشکور نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔ بلاول بھٹو زرداری مظفرآباد پہنچ گئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول مظفرآباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی ہمایوں خان، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز نئیر بخاری اور دیگر نے مظفرآباد پہنچنے پر بلاول کا استقبال کیا۔ ن لیگ کے امیدوار کی فائرنگ سے ہمارا کارکن جاں بحق ہوا، بلاول پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ان کے کارکن مختار یونس شہید ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ حکام اور الیکشن کمیشن کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر دو روز قبل سامنے آنے والی مبینہ فائرنگ کی ویڈیو کا بروقت نوٹس لیا جاتا تو آج ایک قیمتی انسانی جان ضائع نہ ہوتی۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مختار یونس، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بڈھانوی کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم چلا رہے تھے اور مخالفین اپنی ممکنہ شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایل اے-8 کوٹلی ون راج محل کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا مطالبہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایل اے-8 کوٹلی ون راج محل کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر فوری ری پولنگ کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ راج محل میں پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کو مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے کی شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے، پولنگ اسٹیشنز 76، 77 اور 79 پر بڑھتے ہوئے ہجوم کے باعث امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ راج محل ایل اے-8 کے پولنگ اسٹیشنز 76، 77 اور 79 پر پیپلز پارٹی کے ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے، مزید پولیس اور سکیورٹی فورس تعینات کی جائے، ایل اے-8 کوٹلی ون میں پولنگ کے عمل کو شفاف اور پرامن رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، پولنگ اسٹیشنز 91 سے 94 تک واقعات سمیت تمام شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ کی مبینہ مداخلت اور انتخابی بے ضابطگیوں کے باعث صورتحال تشویش ناک ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے، ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، کسی بھی دباؤ یا رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ایل اے-8 کوٹلی ون کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر شفاف عمل یقینی بنائے بغیر انتخابی نتائج پر اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔ ن لیگ کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میر پور نے کسی احتجاج یا شرپسندوں کے بجائے ووٹ کو ترجیح دی، کچھ پولنگ کیمپس میں لوگ لڈو مچا رہے ہیں، کل دھاندلی کا بھاشن دیا گیا اور آج انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے، کشمیر میں امیدوار تو غائب ہوتے ہیں لیکن تھیلے بھی غائب ہو جاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں ووٹ ڈالنے والے مریم نواز کی حکومت کی تعریفیں کررہے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں اپنی چھت اپنا روزگار پروگرام انکو ملے، جو پارٹیاں کشمیر میں الیکشن لڑ رہی ہیں وہ کوئی نہیں کہہ رہا ہے کشمیر کو اپنے صوبہ جیسا بنا دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا عدالت میں جواب

2026-07-27

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق وفاقی آئینی عدالت میں جواب جمع کرادیا۔ 8 صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، اصل اقدام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پُرامن تحریک ہے جو غیر مسلح اور رضاکارانہ ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ رہائی امن تحریک میں کسی مسلح ڈھانچے یا نجی ملیشیا کا وجود نہیں، آئینی درخواست سیاسی مقاصد اور غلط بیانی پر مبنی ہے، یہ درخواست قبل از وقت، فرضی اور ناقابلِ سماعت ہے، درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ رہائی تحریک کو آئین کے آرٹیکل 16، 17 اور 19 کا تحفظ حاصل ہے،آئین کے آرٹیکل 256 کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، رہائی تحریک پر پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشنز ایکٹ 1973ء کا اطلاق نہیں ہوتا، امن عامہ کو خطرے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، رہائی تحریک کا ماضی کی مسلح تنظیموں سے موازنہ گمراہ کن ہے۔ سہیل آفریدی نے عدالت سے آئینی درخواست ابتدائی مرحلے پر خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک کو آئینی و قانونی قرار دیا جائے. آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے خلاف درخواست 29 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

2026-07-27

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 78 ویں یوم شہادت پر اُنہیں پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادی کشمیر کی پہلی جنگ 27 جولائی 1948 کے دوران دشمن کا مثالی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو مادر وطن کی خاطر قربانی کے اعزاز میں نشان حیدر سے نوازا گیا، انہوں نے محاذ جنگ پر فرض شناسی، شجاعت، بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ حکمتعملی کے تحت دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید جیسے بہادر سپوت ہمارا فخر اور پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں، انکی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد سرور شہید کی 78 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادیٔ کشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض، شجاعت اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔ صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نے قومی تاریخ میں ایسا باب رقم کیا جسے آنے والی نسلیں ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد کرتی رہیں گی، پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار

2026-07-25

پاکستان اور قازقستان نے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صدر جومارت کے دورے میں طے پانے والے اتفاقِ رائے، بشمول 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون بڑھائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان حالیہ عرصے میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف کا دورہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں طویل المدتی اشتراک عمل کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر خارجہ کی بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ یا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے امریکا ایران مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ 5

ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

2026-07-25

اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں۔ اس حوالے سے جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات سے متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔ پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ قبل از وقت دائر ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔ عدالت نے سزا معطلی درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

2026-07-24

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان

2026-07-24

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔ قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دوران پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے حق جواب میں کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پُرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔ پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ؛ بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت خود جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج اسی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ قراردادوں کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔ قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔ ایک طرف سیاسی آزادی ہے، دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے بے اعتنائی کا مظہر ہے۔ پاکستانی مندوب نے حق جواب میں کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے؛ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد حقیقی ہے۔ قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ بھارت میں ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا رنگ دے دیا ہے، جبکہ اقلیتیں امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دی۔ جنوبی ایشیا میں امن کا راستہ انکار یا ہٹ دھرمی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری سے ہو کر گزرتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے معاہداتی وعدے پورے کرے اور جموں و کشمیر تنازع کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

2026-07-24

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، لاڑکانہ کے نوابوں کو عوام پر پیسہ لگنا ہضم نہیں ہو رہا، عظمیٰ بخاری

2026-07-23

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، لاڑکانہ کے نوابوں کو عوام پر پیسہ لگنا ہضم نہیں ہو رہا۔ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے کیوں بغض اور نفرت ہے۔ پنجاب میں پنجاب کے عوام کا پیسہ انہی پر لگ رہا ہے، یہی پیپلز پارٹی کو مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی سے جلنے والے جلتے رہیں گے۔ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت کو صرف 2 سال ہوئے اور انہوں نے وسائل کو اٹک سے رحیم یار خان اور راولپنڈی سے وہاڑی تک پہنچا دیا ہے۔ لاڑکانہ کے نوابوں کو یہی بات ہضم نہیں ہو رہی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر آپ چوتھے نمبر کی جماعت ہیں تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔ پنجاب کے لوگ مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب لاہور میں سیکھنے آئے تو ہم نے اپنے دروازے کھول دیے۔ ہم چاہتے ہیں جیسی ترقی اور خوشحالی پنجاب میں ہے ایسی سندھ میں بھی ہونی چاہیے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو نفرت اور تقسیم کی سیاست زیب نہیں دیتی۔ آپ ایک جماعت کے چیئرمین ہیں، اپنے عہدے کا خیال کریں۔ سندھ میں ترجمانوں کی فوج کیا پنجاب پر غصہ نکالنے کے لیے رکھی ہوئی ہے؟ سندھ کے ترجمانوں نے کبھی ہمیں اپنے حکومت کی کارکردگی کیوں نہیں بتائی؟ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی کارکردگی اتنی قابل رشک ہوتی تو سندھ والے مریم نواز کے سندھ کی وزیراعلیٰ بننے کی دعائیں نہ مانگتے۔