ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ    space    بجٹ 27-2026: جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار    space    اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے: ایرانی اسپیکر    space    کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی    space    آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش    space    بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز    space    وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے    space   

کراچی میں سردی اور دھند،


2026-01-15

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور کل صبح بھی شہر میں دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں

2026-06-03

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے17دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد مستونگ، نوشکی، زہری،خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے، دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ صدرِ مملکت کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے، فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی حمایت یافتہ 17 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قوم کے عزم، اتحاد کی عکاس ہیں۔ وزیراعظم نے کہا بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، انہوں نے کہا پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

اے این پی نے سوشل میڈیا پر

2026-06-03

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کے معاملے پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست جمع کرادی۔ ایک شخص کےخلاف آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو بھی درخواست دی گئی ہے۔ میاں افتخار کے مطابق اے این پی کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم قابل مذمت ہے، پارٹی کے خلاف نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اے این پی آئین کی بالادستی،جمہوریت، عدم تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔ میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہےکہ این سی سی آئی اے، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ فوری اور شفاف تحقیقات کرائیں، نفرت انگیز مواد پھیلانے اور جھوٹے بیانیے تشکیل دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر

2026-06-03

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول کے پار لے گیا۔ پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے

2026-06-03

اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ اس سے پہلے5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو

2026-06-03

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بذات خود نشہ کرنے والا شخص کسی بھی جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والے کو مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا کوئی حق حاصل ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم ’سنی مسیح‘ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت برقراررکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ تحریر کیا ، جبکہ اس اہم کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ دورانِ سماعت مجرم کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ واردات کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا، لہٰذا اس بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔ عدالت نے اس استدعا کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجرم نے خود تسلیم کیا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔ عدالت نے رولنگ دی کہ رضاکارانہ نشے کو کسی بھی مجرمانہ عمل کے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ جرم سے استثنیٰ صرف اور صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف (زبردستی) یا پھر اس کی لاعلمی میں کوئی نشہ آور چیز دی گئی ہو اور وہ اپنے حواس میں نہ ہو۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے انتہائی بے دردی سے ایک کمسن اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ یہ جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے جو کسی بھی رعایت کا متقاضی نہیں، لہٰذا مجرم کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

2026-06-02

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھرکے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ائیر وائس مارشل ذیشان سعید کی صدارت اہم اجلاس ہوا، ائیرپورٹ سروسز، انجینئرنگ سروسز اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان، تربت، دالبندین، سیدو شریف کے ائیرپورٹس کی بحالی کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں سکھر، نیوگوادر سمیت دیگر ائیرپورٹس کی بحالی کی بھی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے پی اے اے کو تمام ائیرپورٹس کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں نئی نجی ائیرلائن کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

پنجاب بھر کے مدارس ایک

2026-06-02

لاہور: پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مدارس کی مالیات، انتظام، غیر ملکی طلبہ و اساتذہ سمیت تمام ریکارڈ حکومت کو فراہم کرنا ہوگا،علمائے کرام سے مشاورت کر لی گئی ہے،دہشت گردی، انتہاپسندی اور کالعدم تنظیموں سے لاتعلقی کا حلف نامہ لازمی، 15 صفحات پر مشتمل مجوزہ فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور دستاویزی ریکارڈ کے لیے ایک جامع اور دور رس فریم ورک تیار کر لیا ہے جس کے تحت مدارس کی انتظامیہ، مالی معاملات، انفرااسٹرکچر، تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ، طلبہ، غیر ملکی شہریوں اور فنڈنگ کے ذرائع سمیت وسیع پیمانے پر معلومات حاصل کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، دینی تنظیموں اور وفاق آلمدارس سے مشاورت جاری ہے تاکہ اتفاقِ رائے سے حتمی نظام مرتب کیا جا سکے۔ ”جنگ” کو حاصل دستاویزات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ رجسٹریشن پیکیج پر مذہبی تنظیموں، مدارس کے وفاقوں اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ مسودے کے مطابق رجسٹریشن کے خواہشمند ہر مدرسے کو اپنے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن اور میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی مصدقہ نقول، انتظامی عہدیداروں کے قومی شناختی کارڈز، 2500 روپے رجسٹریشن فیس کی بینک چالان کی تصدیق شدہ کاپی اور مدرسے کے زیر استعمال اراضی یا عمارت کی ملکیت، لیز، وقف یا دیگر قانونی حیثیت سے متعلق دستاویزی ثبوت جمع کرانا ہوں گے۔ مجوزہ فریم ورک میں مدرسہ، جامعہ یا دارالعلوم کی واضح تعریف بھی دی گئی ہے۔ اس کے مطابق وہ ادارے جو دینی تعلیم کے ساتھ رہائش اور طعام کی سہولت فراہم کرتے ہوں یا کسی تسلیم شدہ دینی وفاق، تنظیم یا رابطہ سے وابستہ ہوں اور انہی نظاموں کے تحت امتحانات لے کر اسناد جاری کرتے ہوں، مدرسے کی تعریف میں شامل ہوں گے۔ مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ مدارس کی ذیلی شاخوں کو الگ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم متعدد کیمپس چلانے والے اداروں کو ہر ذیلی شاخ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

افغان طالبان پر اعتماد نہیں

2026-06-02

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغان طالبان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اتنے زیادہ مکسڈ سگنل دیتے ہیں کہ اُن پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پیغام ابھی تک صرف میڈیا پر ہی ہے مگر عملی طور پر اور زمینی سطح پر افغان طالبان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پیغام میڈیا رپورٹ کے بجائے افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے براہ راست آنا چاہیے کیونکہ افغان طالبان اتنے زیادہ مکسڈ سگنل دیتے ہیں کہ اُن پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا وہ جب بھی ہم سے ملتے ہیں زبانی طور پر ٹی ٹی پی کو روکنے کی بات کرتے ہیں مگر تحریری طور پر لکھ کر دینے سے انکار کر جاتے ہیں، یہ اُن کی بری نیت کا سب سے بڑا اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا طالبان سے ایک سہ فریقی تحریری معاہدہ ہوا تھا مگر اُس معاہدے کے تینوں نکات پر کوئی عمل ہی نہیں ہو ا، ان لوگوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار

2026-06-02

پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں کو گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے متعلقہ حکام کو 5 ہزار اہلکار گلگت بلتستان الیکشن ڈیوٹی پر بھجوانے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے پنجاب پولیس سے اہلکار بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہوں گے جس دوران 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں 403 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 396 مرد امیدواراور 8 خواتین انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

نواز شریف کو گلگت بلتستان

2026-06-02

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں نواز شریف کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ نواز شریف آج گلگت بلتستان جائيں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف الیکشن سےمتعلق پارٹی انتظامات کاجائزہ لیں گے، اس کے علاوہ وہ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔