امن مذاکرات پر بھارتی میڈیا کا

2026-04-11
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی اور فیصلہ کن کردار نے جہاں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے، وہی بھارتی میڈیا (گودی میڈیا) میں اس کامیابی پر صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ مودی حکومت کو سفارتی خفت سے بچانے کے لیے بھارتی اینکرز نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، جس کا ایک امریکی سفارت کار نے لائیو شو میں منہ توڑ جواب دیا۔ سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے ایک بھارتی نیوز چینل کے لائیو شو کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان میں سیکیورٹی پر اٹھائے گئے “احمقانہ” سوالات پر اینکر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جیفری گنٹر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بھارتی میڈیا کا طرزِ عمل اسکول کے بچوں جیسا غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انسانی زندگیوں، روزگار اور مہنگے پیٹرول جیسے عالمی مسائل کا معاملہ ہے، لیکن بھارتی میڈیا اسے محض پاک بھارت تنازع بنا کر پیش کر رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ جیفری گنٹر نے بھارتی میڈیا کے رویے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس رویے پر بطور سزا اینکر کو 30 منٹ کے لیے کمرے میں بند کرنا چاہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی سے بھارت احساسِ کمتری اور تنہائی کا شکار ہو چکا ہے اور بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ اسی کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی نے اعتراف جرم کرلیا، فارم47 کے مسلط کردہ اور کروانے والے دونوں ناکام ہوگئے ہیں، حافظ نعیم
2026-08-01
کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سسٹم کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعتراف جرم کرلیا ہے، فارم 47 کے مسلط کردہ اور کروانے والے دونوں ناکام ہوگئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جتنی زمہ داری مارشل لا کی ہے اتنی ذمہ داری مسلط ہونے والوں کی ہے، جن لوگوں کو 17 سیٹیں نہیں ملیں انکو پنجاب دیا گیا ہے، فارم 47 سے آصف زرداری صدر بنے ہیں، ان کا میئر بھی فارم 47 کی پیداوار ہے، جو جیتا تھا اس کو آنے دیں سسٹم ٹھیک ہوجائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور غیر ضروری معاملات زیرِ بحث لائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نورا کشتی جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری خود بھی فارم 47 کی پیداوار ہیں اور جب اقتدار میں حصہ کم ہوتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے۔ منتخب نمائندوں کو اقتدار سنبھالنے دیا جائے تو نظام بہتر ہوسکتا ہے، انسانوں کی منڈی لگانا آئینی راستہ نہیں، تمام سیاسی قوتوں نے مل کر نظام کو خراب کیا ہے، صرف بیانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ایکس ریفائنری قیمت کے لحاظ سے بھی پیٹرول مہنگا ہے، قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ روزانہ جاری ہے لیکن کمی کی جاتی ہے تو صرف چند پیسے کم کیے جاتے ہیں۔History انہوں نے پیٹرولیم لیوی کو ’جَگا ٹیکس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی مہنگی ہو جاتی ہیں اور حکومت تمام بوجھ عام آدمی پر ڈال رہی ہے، دنیا بھر میں ایسے حالات میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے جبکہ یہاں حکمراں ہر معاملے پر آئی ایم ایف پروگرام کا جواز پیش کرتے ہیں اور قوم کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے سے زیادہ بجلی نہ بنانے پر اخراجات کیے گئے جس کے منفی اثرات عوام پر پڑ رہے ہیں، عوام کو متحد ہو کر فیصلہ کرنا ہو گا، اسی لیے 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے اگرچہ فوری حل نظر نہیں آرہا، کشمیر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، ثالثی کی بات کرنا غلط نہیں تاہم افسوس ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور وفاقی حکومت نے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔
لاہور: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث 6 سہولت کار گرفتار
2026-08-01
لاہور: غالب مارکیٹ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ گرفتاریاں شوٹرز کو سہولت کاری فراہم کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق شوٹرز کو لانے والی گاڑی گجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی تھی، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد اس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی تھی۔ ملزمان گلبرگ تک گاڑی میں آئے جبکہ کلینک پر موٹرسائیکلوں پر پہنچے۔ واضح رہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی روشنی میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے تکنیکی وفد کا چین کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
2026-07-31
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تکنیکی وفد نے چین کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ سپریم کورٹ کا تکنیکی وفد 26 سے 30 جولائی 2026 تک سپریم پیپلز کورٹ آف چین کے سرکاری دورے پر رہا جس کی قیادت نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے چیئرمین جسٹس محمد علی مظہر نے کی، وفد میں سپریم کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن کے افسران شامل تھے۔ پاکستانی وفد نے سپریم پیپلز کورٹ آف چین کے سینئر حکام سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، وفد نے جسٹس لیو گوئی شیانگ، ڈائریکٹر ڈوان نونگ گین، ہی فان اور چن چی وی سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، چینی حکام نے ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی نظام، مقدمات کے انتظام اور عدالتی نظم و نسق کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ وفد نے فاکسن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی اور پبلشنگ ہاؤس کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ لیگل انفارمیشن انٹیلیجنٹ اچیومنٹ پریزنٹیشن ہال اور ڈیجیٹل کورٹ لیبارٹری کا دورہ کیا، بیجنگ انٹرنیٹ کورٹ اور شی چینگ ڈسٹرکٹ کورٹ کے لٹیگیشن سروس ہال کا بھی معائنہ کیا۔ مزید دریافت کریں چینی ماہرین نے مصنوعی ذہانت، ای فائلنگ، ڈیجیٹل عدالتی انفراسٹرکچر اور ذہین کیس مینجمنٹ سسٹمز کا عملی مظاہرہ کیا، وفد نے ڈیٹا پر مبنی عدالتی انتظام اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کے جدید ماڈلز کا جائزہ لیا۔ دورے سے عدالتی اور انتظامی امور میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق قیمتی تجربات حاصل ہوئے، وفد نے پاکستان کے قانونی اور ادارہ جاتی تقاضوں کے مطابق قابلِ عمل بہترین طریقہ کار کی نشاندہی کی۔ اس دورے سے دونوں اعلیٰ عدالتوں کے درمیان عدالتی تعاون، تکنیکی استعداد، علم کے تبادلے اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مزید تقویت ملی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو مزید مؤثر، شفاف، قابلِ رسائی اور عوام دوست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عراق پر سعودی حملے کو پاکستان نے حق دفاع قرار دے دیا
2026-07-31
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر خودمختار ریاست کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور عراق میں سعودی کارروائی کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو اولین ترجیح دیتا ہے اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کا حامی ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے اور کوششیں بدستور جاری ہیں تاکہ متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔ میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی دفاعی شعبے میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں اردن یا بحرین کے ساتھ کسی نئے دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تو اس سے متعلق مناسب وقت پر عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
عراق پر سعودی حملے کو پاکستان نے حق دفاع قرار دے دیا
2026-07-31
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر خودمختار ریاست کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور عراق میں سعودی کارروائی کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو اولین ترجیح دیتا ہے اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کا حامی ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے اور کوششیں بدستور جاری ہیں تاکہ متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔ میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی دفاعی شعبے میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور مختل
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
2026-07-30
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشنز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ای سی پی نے 4 مزید سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ فیصلے کی تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے اور چاروں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ای سی پی کی جانب سے جن سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے، ان میں ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان،ہم عوام پاکستان پارٹی اور پاکستان ریفارم پارٹی شامل ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات،سالانہ گوشوارے اور دیگر تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ ان 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے بعد سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد کم ہوکر 164 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی بغیر کسی تنظیم کے فہرست میں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے پاک سرزمین پارٹی،استحکام پاکستان تحریک کو ڈی لسٹ کرچکا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان جسٹس
اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
2026-07-30
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں میں سہولیات میں اضافے، دستاویزات کے تصدیقی عمل کی ڈیجیٹائیزیشن، شکایات کے عمل کو مزید سہل بنانے اور بیرون ملک سے پاکستان میں مختلف کاموں و ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے وزارت خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ، مختلف ممالک میں پاکستان کے سفرا، وزارت داخلہ، ایف آئی اے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اعلی حکام نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاؤر آف اٹارنی اور جائیداد کی خرید و فروخت کا نظام اور دستاویزات کے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لیے کیو-آر کوڈ متعارف کروایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیو-آر (QR) کوڈ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کی ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے، سفارتخانوں میں اسے آویزاں کرکے رسائی میں اضافہ کیا جائے۔ کیو-آر کوڈ کے ذریعے شکایات کے اندراج کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی آگہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نظام کے ذریعے شکایات کا اندراج کرواسکیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں شام کی شفٹ کا حال ہی میں آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح دستاویزات کی تصدیق کی سہولت کو آسان خدمت مرکز اسلام آباد میں بھی متعارف کروایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ کورئیر کے ذریعے تصدیقی عمل متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن، نادرا اور نیشنل پولیس بیورو کے ڈیٹابیس سے منسلک کیا جا چکا ہے جس سے تصدیقی عمل مزید تیز ہوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تصدیقی عمل کو ون-اسٹپ کردیا گیا ہے۔ آئندہ مرحلے میں اس پورے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے این آئی ٹی بی کے تعاون سے موبائل ایپلی کیشن تیار کی جاری ہے۔ جس میں برتھ/ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ وغیرہ جیسے دستاویز کی بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تصدیق ممکن ہوگی۔ اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارنہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت عون چوہدری، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا سوال
2026-07-29
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوال کیا ہے کہ قیامت کتنے بجے ہے؟۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ آپ کے پاس کارکردگی ہوتی، گورننس ہوتی، عوام کے لیے ایجنڈا ہوتا تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ کرتے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سندھ میں 17 سال حکومت کے باوجود بتانے کو کچھ نہیں تھا۔ اے جے کے کے عوام نے گرین بس، اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، کسان کارڈ، پکی سڑکوں اور امن و امان کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دھاندلی کا رونا نہیں، اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں، مریم نواز دریں اثنا سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، راجہ پرویز اشرف نے فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا جبکہ مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جو انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست فیصلہ کرے کہ (ن) لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو میرپور کے عوام نے اکثریت دلوا دی ہے اب ہمارا کام ہے کہ عوام کے ووٹ کو تحفظ دلوانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاست فیصلہ کرے (ن) لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا؟ بلاول بھٹو پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے میرپور سے لیکر پونچھ تک کیا اسے جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں؟ میں سلام پیش کرتا ہوں آپ کے ووٹ کے مطابق کے آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ پی پی اور ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں: پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کردیا پارٹی اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور اور پولیٹیکل کمیٹی کمیٹیوں نے پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کر دیا جبکہ قرار دیا گیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف نہیں تھے اور الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا۔
راولاکوٹ میں عمارتوں پر مورچہ بند شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں، ترجمان آزاد کشمیر پولیس
2026-07-29
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں مسلح شرپسندوں نے شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچے بنا کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ مسلح جتھے عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شرپسندوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد شرپسند عناصر کو جدید اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں، جو آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ سکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے سے مکمل آگاہ ہیں ۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ خاور علی شوکت کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر اداروں پر حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مسلح گروہوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
آزاد کشمیر انتخابات، راجہ پرویز اشرف نے فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا
2026-07-28
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا جبکہ مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جو انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور شفاف تحقیقات کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہیں لہٰذا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام امیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتائج کا اعلان نہ کیا جائے۔
