بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ

2026-04-17
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بہنیں میرے پاس آئی تھیں اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں، علیمہ خان اور بہنیں سیاسی معاملات کو نہیں سمجھتیں، بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمے داری مجھ پر ڈالی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ میری جب بھی بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ ہوگی تو میں استعفیٰ دے دوں گا اور خواہش ہوگی کہ بانی چیئرمین میری بات مانیں، سیاست کو تجربہ کار لوگ سمجھتے ہیں، وہ لوگ جن کے کئی سال پر محیط سیاسی تجربے ہیں، علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا۔ ہم نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور مجھ میں دوریاں نہیں، یہ وقتی ری ایکشن یا ردعمل ہے۔ علیمہ خان نے 10 ہزار لوگ بلائے شاید وہ نہیں آئے اس لیے انہیں کچھ ہوا ہوگا۔
’’ہن ٹھنڈ رکھ ،بین نہ کر‘‘ خواجہ آصف کا مودی کو مشورہ
2026-04-17
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں ملک کو بین الاقوامی سطح پر آج جیسی مثبت توجہ اور پذیرائی پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی، جس کا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مشترکہ حکمتِ عملی کو جاتا ہے، موجودہ حالات میں بھارت ماتم ہی کرے گا شادیانے تو نہیں بجا سکتا ،’’مودی کو یہی کہوں گا کہ ہن ٹھنڈ کر بین نہ کر‘‘۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب دراصل جاری اور آئندہ ہونے والے سفارتی مذاکرات کا تسلسل ہے ، جس کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مو ثر اور باوقار کردار منوایا ،موجودہ سفارتی کوششوں نے پاکستان کو ایک قابلِ فخر مقام پر لا کھڑا کیا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور امید ہے کہ ایران، لبنان اور فلسطین سمیت خطے میں جاری تنازعات کے حل کیلئے ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے دعا کی کہ خطے میں پائیدار امن، مسلم ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو فروغ ملے ، ملک ہر قسم کے منفی اثرات سے محفوظ رہے اور معاشی چیلنجز بھی جلد حل ہوں۔
بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ
2026-04-17
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بہنیں میرے پاس آئی تھیں اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں، علیمہ خان اور بہنیں سیاسی معاملات کو نہیں سمجھتیں، بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمے داری مجھ پر ڈالی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ میری جب بھی بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ ہوگی تو میں استعفیٰ دے دوں گا اور خواہش ہوگی کہ بانی چیئرمین میری بات مانیں، سیاست کو تجربہ کار لوگ سمجھتے ہیں، وہ لوگ جن کے کئی سال پر محیط سیاسی تجربے ہیں، علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا۔ ہم نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور مجھ میں دوریاں نہیں، یہ وقتی ری ایکشن یا ردعمل ہے۔ علیمہ خان نے 10 ہزار لوگ بلائے شاید وہ نہیں آئے اس لیے انہیں کچھ ہوا ہوگا۔
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3
2026-04-17
سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیئے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا، سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو جبکہ سٹیٹ بینک کی طرف سےگورنر جمیل احمد نے دستخط کئے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ موصول ہوگئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں یکدم بڑی کمی کا خطرہ ٹل گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کو رواں ماہ ہی یو اے ای کو ساڑھے 3 ارب ڈالر ادائیگی کرنی ہے، یو اے ای نے اپنے ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کرنے سے انکار کردیا تھا، پاکستان نے رواں ماہ ہی یوروبانڈ میچیورٹی کی مد میں بھی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کئے تھے۔
نواز شریف کا لاہور کے میگا پراجیکٹس کا
2026-04-17
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے جاری میگا پراجیکٹس کا دورہ کیا، نیلا گنبد پارکنگ پلازہ، ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور دربار اپ گریڈیشن منصوبے کا معائنہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نواز شریف کو جاری منصوبہ جات پر بریفنگ دی، جبکہ کمشنر لاہور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی اور چیف انجینئر ٹیپا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران منصوبہ جات سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں اور جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں ہر منصوبے کی پراگریس رپورٹ بھی پیش کی گئی۔انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال
2026-04-17
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایکس پر جاری پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا، بشریٰ بی بی کی صحت اور علاج سے متعلق بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی ملاقات کی درخواست کرتا ہوں، ہم بانی سے ان کے فیملی ممبران کی ملاقات کا بھی انتظار کررہے ہیں، یہ کسی بھی شخص کا بنیادی حق ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں نہایت تشویشناک ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی صحت اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر غفلت اور خاموشی افسوسناک ہے۔ شفیع اللہ جان نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے میں مسلسل غفلت برت رہی ہے، بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھنا آئین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، پنجاب حکومت کا سیاسی انتقام پر مبنی رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے ہتھکنڈے پہلے بھی ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ عمران خان کو کمزور کرنا بغیر مینڈیٹ والی وفاقی اور پنجاب حکومتوں کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔
پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی
2026-04-17
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق آبنائے ہرمز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا واضح اور دو ٹوک مؤقف ہے، تنازع نے نہ صرف خطے بلکہ اس سے باہر بھی سب کو متاثر کیا، تنازع کی ابتدا ہی سے پاکستان نے مذاکرات کی بحالی کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی، جنگ بندی کو ترجیح دی، پاکستان نے 11، 12 اپریل کو اسلام آباد مذاکرات کی کامیاب میزبانی کی، یہ مذاکرات پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے، اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے پاکستان جنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، پاکستان نے مشکل حالات میں خلیج تعاون کونسل ممالک سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال دنیا بھر کے ممالک پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، اگر عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تو انسانی مشکلات میں اضافہ ہوگا، یہ اثرات خطے میں پھیل کر وسیع معاشی مشکلات میں تبدیل ہو جائیں گے، ہم آبنائے ہرمز کو جلد دوبارہ کھولنے، حالات کو معمول پر لانے سے متفق ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف
2026-04-17
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ عزت مآب حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی. وزیرِ اعظم ترکیہ کے سرکاری دورے پر آج انطالیہ پہنچے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی مالاقات میں موجود تھے۔ وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر وزیر خارجہ حاقان فیدان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات انکے باعث مسرت ہے.
چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں
2026-04-16
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا، انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش کو آج دوسرا دن ہے، امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی باہر نکلا۔
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور
2026-04-16
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا معروف ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں میں نمایاں ہو گیا، تاہم اس بار اس کا استعمال فلمی دنیا کے بجائے عالمی سیاست کے تناظر میں دیکھنے کو ملا۔ ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کی جھلک دکھائی گئی۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سخت اور معنی خیز ردعمل دیا گیا۔ قونصل خانے نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحری صلاحیت کو کمزور قرار دینے والے بیانات حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، اور موجودہ صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری اور مؤثر دباؤ ڈال سکتی ہے۔ اس پیغام میں دلچسپ پہلو اس وقت سامنے آیا جب ایرانی قونصل خانے نے بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور جملہ ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘ بھی شامل کیا، جو عموماً کسی بڑی پیش رفت یا ڈرامائی واپسی کے اشارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ غیر معمولی امتزاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس انوکھے ملاپ پر دلچسپ تبصرے کیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایران کی بحری طاقت کے حوالے سے سخت بیانات دیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے یہ منفرد اور توجہ حاصل کرنے والی پوسٹ سامنے آئی۔
امریکا کیساتھ دو ہفتے کی
2026-04-16
ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے۔ خبر رساں اداروں کو ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہم ایک طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے تو پھر امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟۔ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں تاہم ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہیے۔
