سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے، ترقیاتی منصوبوں

2026-05-05
کراچی میں سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 25 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ سندھ کابینہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے حیدرآباد اور کوٹڑی کے درمیان دریائے سندھ پر نئے پل کے انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے 147.2 ملین روپے مختص کیے، جسے اندرونِ ملک ٹریفک کے لیے اہم سہولت قرار دیا گیا۔ کونسا صوبہ کتنا مقروض؟ وزارت خزانہ کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں کراچی میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی اور کے ایم سی کو 24 ٹاؤنز میں روڈ انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کابینہ نے شہر کے ایس تھری منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی، جس کے تحت ہارون آباد میں ایس ٹی پی ون کے پہلے مرحلے کی تکمیل ممکن ہوگی۔ اسی طرح لاڑکانہ میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے 4 ارب روپے، جبکہ ضلعی عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کیے گئے، مورو میں چار نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے بھی 432.597 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے35 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کر دیا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت دادو میں پیر الٰہی بخش لا کالج کے لیے 25 ملین روپے، جبکہ سکھر کے غلام محمد میڈیکل کالج ہسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹر کے قیام کے لیے 635.48 ملین روپے منظور کیے گئے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یہ ٹراما سینٹر جون 2026 تک فعال کیا جائے۔ مزید برآں عمرکوٹ میں یتیم خانے کے قیام کے لیے 80 ملین روپے، جبکہ سینٹ پیٹرک ہائی سکول میں ای سی سی ای بلاک کے لیے 90 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سندھ جاب پورٹل کے لیے 86.535 ملین روپے اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ’انڈس اے آئی ویک 2026‘ کے انعقاد کی بھی منظوری دی۔ بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع، سیلز ٹیکس استثنیٰ کم اور اخراجات کو محدود کرنے کا فیصلہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 615.7 ملین روپے کی منظوری دی گئی، تاہم اسے تنظیمِ نو سے مشروط کیا گیا، جبکہ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے 421 ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دیگر منصوبوں میں حیدرآباد میں قبرستان کے لیے 252.206 ملین روپے، قاسم آباد میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 800 ملین روپے، انڈر پاس اور لنک روڈ کے لیے 0.8 ارب روپے، جبکہ لطیف آباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 0.5 ارب روپے کی منظوری شامل ہے۔ مزید برآں، شیخ ایاز روڈ کی توسیع اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے 1.2 ارب روپے جبکہ مختلف علاقوں میں ڈرین نالے کی تعمیر کے لیے 0.9 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس کی شہادت کا نوٹس ،رپورٹ طلب کر لی وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے صوبے میں انفرااسٹرکچر، صحت، تعلیم اور عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کراچی میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی اور کے ایم سی کو 24 ٹاؤنز میں روڈ انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کابینہ نے شہر کے ایس تھری منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی، جس کے تحت ہارون آباد میں ایس ٹی پی ون کے پہلے مرحلے کی تکمیل ممکن ہوگی۔ اسی طرح لاڑکانہ میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے 4 ارب روپے، جبکہ ضلعی عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کیے گئے، مورو میں چار نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے بھی 432.597 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت دادو میں پیر الٰہی بخش لا کالج کے لیے 25 ملین روپے، جبکہ سکھر کے غلام محمد میڈیکل کالج ہسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹر کے قیام کے لیے 635.48 ملین روپے منظور کیے گئے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یہ ٹراما سینٹر جون 2026 تک فعال کیا جائے۔ مزید برآں عمرکوٹ میں یتیم خانے کے قیام کے لیے 80 ملین روپے، جبکہ سینٹ پیٹرک ہائی سکول میں ای سی سی ای بلاک کے لیے 90 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سندھ جاب پورٹل کے لیے 86.535 ملین روپے اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ’انڈس اے آئی ویک 2026‘ کے انعقاد کی بھی منظوری دی۔ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 615.7 ملین روپے کی منظوری دی گئی، تاہم اسے تنظیمِ نو سے مشروط کیا گیا، جبکہ نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے 421 ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دیگر منصوبوں میں حیدرآباد میں قبرستان کے لیے 252.206 ملین روپے، قاسم آباد میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 800 ملین روپے، انڈر پاس اور لنک روڈ کے لیے 0.8 ارب روپے، جبکہ لطیف آباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 0.5 ارب روپے کی منظوری شامل ہے۔ مزید برآں، شیخ ایاز روڈ کی توسیع اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے 1.2 ارب روپے جبکہ مختلف علاقوں میں ڈرین نالے کی تعمیر کے لیے 0.9 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
2026-07-30
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشنز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ای سی پی نے 4 مزید سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ فیصلے کی تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے اور چاروں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ای سی پی کی جانب سے جن سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے، ان میں ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان،ہم عوام پاکستان پارٹی اور پاکستان ریفارم پارٹی شامل ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات،سالانہ گوشوارے اور دیگر تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ ان 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کے بعد سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد کم ہوکر 164 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی بغیر کسی تنظیم کے فہرست میں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے پاک سرزمین پارٹی،استحکام پاکستان تحریک کو ڈی لسٹ کرچکا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان جسٹس
اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
2026-07-30
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں میں سہولیات میں اضافے، دستاویزات کے تصدیقی عمل کی ڈیجیٹائیزیشن، شکایات کے عمل کو مزید سہل بنانے اور بیرون ملک سے پاکستان میں مختلف کاموں و ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے وزارت خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ، مختلف ممالک میں پاکستان کے سفرا، وزارت داخلہ، ایف آئی اے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اعلی حکام نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاؤر آف اٹارنی اور جائیداد کی خرید و فروخت کا نظام اور دستاویزات کے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لیے کیو-آر کوڈ متعارف کروایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیو-آر (QR) کوڈ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کی ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے، سفارتخانوں میں اسے آویزاں کرکے رسائی میں اضافہ کیا جائے۔ کیو-آر کوڈ کے ذریعے شکایات کے اندراج کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی آگہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نظام کے ذریعے شکایات کا اندراج کرواسکیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں شام کی شفٹ کا حال ہی میں آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح دستاویزات کی تصدیق کی سہولت کو آسان خدمت مرکز اسلام آباد میں بھی متعارف کروایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ کورئیر کے ذریعے تصدیقی عمل متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن، نادرا اور نیشنل پولیس بیورو کے ڈیٹابیس سے منسلک کیا جا چکا ہے جس سے تصدیقی عمل مزید تیز ہوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تصدیقی عمل کو ون-اسٹپ کردیا گیا ہے۔ آئندہ مرحلے میں اس پورے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے این آئی ٹی بی کے تعاون سے موبائل ایپلی کیشن تیار کی جاری ہے۔ جس میں برتھ/ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ وغیرہ جیسے دستاویز کی بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تصدیق ممکن ہوگی۔ اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارنہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت عون چوہدری، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا سوال
2026-07-29
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوال کیا ہے کہ قیامت کتنے بجے ہے؟۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ آپ کے پاس کارکردگی ہوتی، گورننس ہوتی، عوام کے لیے ایجنڈا ہوتا تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ کرتے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سندھ میں 17 سال حکومت کے باوجود بتانے کو کچھ نہیں تھا۔ اے جے کے کے عوام نے گرین بس، اپنی چھت اپنا گھر، اپنا کھیت اپنا روزگار، کسان کارڈ، پکی سڑکوں اور امن و امان کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دھاندلی کا رونا نہیں، اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔ اپنے ایک اور بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں، مریم نواز دریں اثنا سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، راجہ پرویز اشرف نے فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا جبکہ مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جو انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست فیصلہ کرے کہ (ن) لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو میرپور کے عوام نے اکثریت دلوا دی ہے اب ہمارا کام ہے کہ عوام کے ووٹ کو تحفظ دلوانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاست فیصلہ کرے (ن) لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا؟ بلاول بھٹو پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے میرپور سے لیکر پونچھ تک کیا اسے جمہوریت کا نام دے سکتے ہیں؟ میں سلام پیش کرتا ہوں آپ کے ووٹ کے مطابق کے آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت دلوائی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ پی پی اور ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں: پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کردیا پارٹی اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور اور پولیٹیکل کمیٹی کمیٹیوں نے پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کر دیا جبکہ قرار دیا گیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف نہیں تھے اور الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا۔
راولاکوٹ میں عمارتوں پر مورچہ بند شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں، ترجمان آزاد کشمیر پولیس
2026-07-29
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں مسلح شرپسندوں نے شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچے بنا کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ مسلح جتھے عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شرپسندوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد شرپسند عناصر کو جدید اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں، جو آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ سکیورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے سے مکمل آگاہ ہیں ۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ خاور علی شوکت کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں نے ہمیشہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر اداروں پر حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مسلح گروہوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
آزاد کشمیر انتخابات، راجہ پرویز اشرف نے فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا
2026-07-28
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا جبکہ مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جو انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور شفاف تحقیقات کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے تاکہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہیں لہٰذا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام امیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتائج کا اعلان نہ کیا جائے۔
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب
2026-07-28
میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔ 13 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئے جس کے مطابق ن لیگ نے 9 اور پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پر میدان ماریا۔یکسپریس نیوز کے مطابق میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں عوام نے پیر کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا جو کہ 6 بجے تک جاری رہا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک کر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج: حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 2 میرپور 2 ایل اے 2 میرپور 2 میں تمام 149 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ حاصل کر سکے۔ ایل اے 3 میرپور 3 ایل اے 3 میرپور 3 میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ تمام 161 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید نے 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 4 میرپور 4 ایل اے 4 میرپور 4 میں تمام 162 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 5 بھمبر 1 ایل اے 5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار وقار احمد نور 30259 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری پرویز اشرف نے 29574 ووٹ حاصل کیے۔ ایل اے 6 بھمبر 2 ایل اے 6 بھمبر 2 میں 195 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21 ہزار 210 ووٹ لے کر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11 ہزار 354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 7 بھمبر 3 ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 8 کوٹلی 1 ایل اے 8 کوٹلی 1 میں تمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11 ہزار 966 ووٹ حاصل کر سکے۔ ایل اے 9 کوٹلی 2 ایل اے 9 کوٹلی 2 میں تمام 178 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ کے ساتھ فاتح قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 10 کوٹلی 3 ایل اے 10 کوٹلی 3 میں تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 12431 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے فتح محمود الحسن 9245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 11 کوٹلی 4 ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26 ہزار 190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21 ہزار 751 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 12 کوٹلی 5 حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 13 کوٹلی 6 ایل اے 13 کوٹلی 6 میں تمام 193 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا ایکس پر بیان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ 24 جولائی کو میرپور نے قائد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا اور آج شیر پر مہر لگا کر باضابط یہ اعلان کردیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف مسلم لیگ (ن) سے جڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے لکھا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے، 2 اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے، انشاء اللہ۔ ووٹ ڈالنے کی شرح میں کمی پولنگ کے عمل میں پچھلے الیکشن کی نسبت کم تعداد میں لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے کی شرح ماضی سے کم رہی۔ آئی پی پی کے امیدوار گرفتار، ڈپٹی کمشنر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کی تحصیل بھمبر آزاد کشمیر میں پولیس نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر میر پور طاہر ممتاز نے آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے تھے۔ کمشنرمیرپور کے مطابق انتخابی عمل میں مداخلت پر علی شان سونی و دیگر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایل اے 6 سماہنی سے بیلٹ باکس لے جانے کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر ، پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سماہنی کو معطل کردیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو پریذائیڈنگ افسران گرفتار الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا رپوٹس پر کوٹلی میں دو پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت نوٹس لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پہنچنے کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں پریزائیڈنگ افسران کو گرفتار کروا کر حوالات بند کروا دیا، دونوں پریزائیڈنگ آفیسران کو الیکشن کمیشن نے ملازمت سے بھی معطل کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گرفتار پریزائیڈنگ افسران کے خلاف انتخابی قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، انتخابی عمل میں غفلت یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے پولنگ کے عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی اور عوامی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ ایک ہزار 439 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 7 لاکھ 25 ہزار 118 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابی عمل کے لیے ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 جبکہ ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ ان حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ مجموعی طور پر 296 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ Politics چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا انتخابی ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ن لیگ اور پی پی میں تصادم، پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق، تین زخمی آزاد کشمیر کے حلقہ نکیال میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے کارکن مختار یونس جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نکیال کے گاؤں دھیری میں پیش آیا جہاں پولنگ کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ کشیدگی بڑھنے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں مختار یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے الزام عائد کیا کہ حلقہ ایل اے 9 نکیال میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور عوام کو ہراساں کرنے کے واقعات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن مختار یونس ولد کامران جاں بحق ہوگئے۔ سردار عبدالشکور نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال کی جائے اور ووٹرز کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل سردار عمیر نعیم اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی تھی۔ اگر اس وقت متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کرتے تو آج اس افسوسناک واقعے سے بچا جا سکتا تھا۔ سردار عبدالشکور نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔ بلاول بھٹو زرداری مظفرآباد پہنچ گئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول مظفرآباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی ہمایوں خان، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز نئیر بخاری اور دیگر نے مظفرآباد پہنچنے پر بلاول کا استقبال کیا۔ ن لیگ کے امیدوار کی فائرنگ سے ہمارا کارکن جاں بحق ہوا، بلاول پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ان کے کارکن مختار یونس شہید ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ حکام اور الیکشن کمیشن کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر دو روز قبل سامنے آنے والی مبینہ فائرنگ کی ویڈیو کا بروقت نوٹس لیا جاتا تو آج ایک قیمتی انسانی جان ضائع نہ ہوتی۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مختار یونس، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بڈھانوی کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم چلا رہے تھے اور مخالفین اپنی ممکنہ شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایل اے-8 کوٹلی ون راج محل کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا مطالبہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایل اے-8 کوٹلی ون راج محل کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر فوری ری پولنگ کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ راج محل میں پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کو مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے کی شکایت کا فوری نوٹس لیا جائے، پولنگ اسٹیشنز 76، 77 اور 79 پر بڑھتے ہوئے ہجوم کے باعث امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ راج محل ایل اے-8 کے پولنگ اسٹیشنز 76، 77 اور 79 پر پیپلز پارٹی کے ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے، مزید پولیس اور سکیورٹی فورس تعینات کی جائے، ایل اے-8 کوٹلی ون میں پولنگ کے عمل کو شفاف اور پرامن رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، پولنگ اسٹیشنز 91 سے 94 تک واقعات سمیت تمام شکایات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ کی مبینہ مداخلت اور انتخابی بے ضابطگیوں کے باعث صورتحال تشویش ناک ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے، ووٹرز کو آزادانہ حق رائے دہی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، کسی بھی دباؤ یا رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ایل اے-8 کوٹلی ون کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر شفاف عمل یقینی بنائے بغیر انتخابی نتائج پر اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔ ن لیگ کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میر پور نے کسی احتجاج یا شرپسندوں کے بجائے ووٹ کو ترجیح دی، کچھ پولنگ کیمپس میں لوگ لڈو مچا رہے ہیں، کل دھاندلی کا بھاشن دیا گیا اور آج انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے، کشمیر میں امیدوار تو غائب ہوتے ہیں لیکن تھیلے بھی غائب ہو جاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں ووٹ ڈالنے والے مریم نواز کی حکومت کی تعریفیں کررہے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں اپنی چھت اپنا روزگار پروگرام انکو ملے، جو پارٹیاں کشمیر میں الیکشن لڑ رہی ہیں وہ کوئی نہیں کہہ رہا ہے کشمیر کو اپنے صوبہ جیسا بنا دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا عدالت میں جواب
2026-07-27
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق وفاقی آئینی عدالت میں جواب جمع کرادیا۔ 8 صفحات پر مشتمل جواب ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، اصل اقدام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پُرامن تحریک ہے جو غیر مسلح اور رضاکارانہ ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ رہائی امن تحریک میں کسی مسلح ڈھانچے یا نجی ملیشیا کا وجود نہیں، آئینی درخواست سیاسی مقاصد اور غلط بیانی پر مبنی ہے، یہ درخواست قبل از وقت، فرضی اور ناقابلِ سماعت ہے، درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ رہائی تحریک کو آئین کے آرٹیکل 16، 17 اور 19 کا تحفظ حاصل ہے،آئین کے آرٹیکل 256 کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، رہائی تحریک پر پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشنز ایکٹ 1973ء کا اطلاق نہیں ہوتا، امن عامہ کو خطرے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، رہائی تحریک کا ماضی کی مسلح تنظیموں سے موازنہ گمراہ کن ہے۔ سہیل آفریدی نے عدالت سے آئینی درخواست ابتدائی مرحلے پر خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک کو آئینی و قانونی قرار دیا جائے. آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے خلاف درخواست 29 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت
2026-07-27
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 78 ویں یوم شہادت پر اُنہیں پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادی کشمیر کی پہلی جنگ 27 جولائی 1948 کے دوران دشمن کا مثالی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کو مادر وطن کی خاطر قربانی کے اعزاز میں نشان حیدر سے نوازا گیا، انہوں نے محاذ جنگ پر فرض شناسی، شجاعت، بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ حکمتعملی کے تحت دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید جیسے بہادر سپوت ہمارا فخر اور پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں، انکی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد سرور شہید کی 78 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے آزادیٔ کشمیر کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض، شجاعت اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔ صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نے قومی تاریخ میں ایسا باب رقم کیا جسے آنے والی نسلیں ہمیشہ احترام اور فخر کے ساتھ یاد کرتی رہیں گی، پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار
2026-07-25
پاکستان اور قازقستان نے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صدر جومارت کے دورے میں طے پانے والے اتفاقِ رائے، بشمول 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون بڑھائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان حالیہ عرصے میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف کا دورہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں طویل المدتی اشتراک عمل کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیر خارجہ کی بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ یا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے امریکا ایران مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ 5
ایمان مزاری کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا
2026-07-25
اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں۔ اس حوالے سے جسٹس اعظم خان نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات سے متعلق پراسیکوشن کی متفرق درخواست مسترد کر دی۔ پراسیکوشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ قبل از وقت دائر ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔ عدالت نے سزا معطلی درخواستیں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیں۔
